پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں کا اظہار تعزیت

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرحاجی علی مدد جتک ،جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی،شہزادہ کاکڑ،حیات خان اچکزئی ، عصمت اللہ کاکڑ، مولوی جمال اوردیگر نے اپنے الگ الگ مشترکہ تعزیتی بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی کونسل کے ممبر عبداللہ کبزئی کے بھائی جلال کبزئی کی وفات اور ضلع لورالائی کے صدر حبیب الرحمان کے بھائی ڈاکٹر عبدالصمد،انکی اہلیہ اور بیٹی کی ٹریفک حادثے میں وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے۔