تحریک انصاف کی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے عوام کے مسائل حل کرے گی ‘چوہدری محمدسرور
شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع پروگرام مرتب کیا جا رہا ہے‘ گورنر پنجاب
اتوار 23 ستمبر 2018 17:30
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں پہلی بار شاہانہ عمارات کو عام آدمی کے لئے کھولا گیا ہے اور گوجرانوالہ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، قصور ، فیصل آباد اور دیگر علاقوں سے گورنر ہاؤس کی سیر کرنے کے لئے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمارات عوام کی ملکیت اور عوام کے لئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ اتوار کو کچھ ایشو آئے تھے مگر اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ آج عوام بھر پور ڈسپلن کامظاہرہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خوشی کے لئے ہر چیز قربان کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب کہا کہ 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کے لئے پنجاب میں ریفارمز سیل قائم کر دیا گیا ہے اور وزراء کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 70 سال کی خرابیاں دنوں میں ٹھیک نہیں ہوتیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی ، کرپشن کے خاتمہ ، اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے لئے اصلاحات لائی جا رہی ہیں جن کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے ۔گورنر پنجاب گورنر ہاؤس پہنچے تو سیر کے لئے آئے بچوں ، بڑوں ، بوڑھوں میں گھل مل گئے ۔ بچوں خصوصاً خواتین نے گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر بنائی ۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کے سرکاری عمارات کو عوام کے لئے کھولنے کے اقدام کو بے حد سراہا ۔ بچوں کی خوشی قابل دی تھی ۔ آج لاہور کا موسم بارش کے باعث نہایت خوشگوار ہو گیا تھا ۔ سیر کے لئے آنے والی فیمیلیز گورنر کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے ۔ گوجرانوا لہ سے ایجوکیٹر سکول کی بڑی تعداد میں طالبات گورنر ہاؤس کی سیر کے لئے آئیں ۔ انہوں نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو اپنے درمیان پا کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ۔ بچیوں نے کہا کہ پہلی دفعہ دیکھا ہے کہ گورنر پنجاب عام شہریوں کے درمیان موجود ہیں ۔ بچے گورنر ہاؤس میں لگے جھولوں سے محظوظ ہوتے رہے اور انہوں نے چڑیا گھر بھی دیکھا ۔اس موقع پر میڈیا کی جانب سے پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ہمیشہ سخت اور دلچسپ ہوتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔گورنر نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی جیت کے لئے پرُعزم ہیں اور انشا ء اللہ عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے قوم کو جیت کا تحفہ دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو باؤلنگ ، بیٹنگ خصوصاً فیلڈنگ پر بھر پور توجہ دینا ہو گی ۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.