Live Updates

سیالکوٹ ،سی پیک میںسعودیہ عرب کی شمو لیت سے وطن عزیز میںروزگار کے مواقع پیدا ہونگے،عمرڈار

اتوار 23 ستمبر 2018 20:01

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمرڈار نے کہا کہ سی پیک میں برادر ملک سعودیہ عرب کی شمو لیت سے وطن عزیز پاکستان میںروزگار کے مواقع پیدا ہونگے،جبکہ سی پیک کے ذریعے عرب مما لک کیساتھ کاروبار کو مزید وسعت ملے گی،وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودیہ عرب پاکستان کے لئے مفید ثابت ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ سعودیہ عرب سی پیک میں اب ہمارا تیسر اقتصادی پاٹنر جو ہو گا اور بہت بڑی سرمایہ کاری سعودی عرب سے پاکستان کو اس راستے میں ملیں گی۔

(جاری ہے)

عمر ڈار نے کہا کہ حکومت پاکستان ،چین اور پاک فوج کے پر عزم جوانوں نے سی پیک مختلف مخالف دشمن قوتوں کو مکمل طور پر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام کیا اور اب یہ منصوبہ انتہائی تیزی سے اپنی کامیاب منزل کی جانب گامزن ہے،پاک چین اقتصادی راہداری بہت بڑا تجارتی منصوبہ ہے جسکی کبھی بھی تحریک انصاف نے مخالفت نہیں کی بلکہ حکومت میں آتے ہی اس کی وسعت کیلئے اقدامات کئے اور سعودی عرب کو اس میں شامل کیا جس کے آئندہ مستقبل میں مثبت نتائج ملیں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات