اپوزیشن کا گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینےکا مطالبہ
حکومت کا منی بجٹ منی مہنگائی کا بم ہے، تبدیلی والوں نے الف لیلیٰ کی داستانیں سنائیں، سی پیک پرحکومتی بیانات مشکوک ہیں، حکومت ووٹوں کی نہیں دھاندلی کی پیداوار ہے۔اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا ایوان میں اظہار خیال
ثنااللہ ناگرہ پیر 24 ستمبر 2018 18:05
(جاری ہے)
تعلیم وصحت، امن وامان اور فرانزک لیب یا سیف سٹی دیگر منصوبوں پرہمیں فخر ہے کہ ہم نے نوازشریف کی لیڈرشپ میں ملک وقوم کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں 2 رائے نہیں کہ حکومت عوام کے ووٹوں کی نہیں دھاندلی کی پیداوار ہے۔
عام انتخابات میں تبدیلی والوں نے نعرے لگائے۔ جوش خطابت میں بڑے بڑے سبز باغ دکھائے گئے ، وعدے بھی کیے لیکن جن لوگوں نے پی ٹی آئی کوووٹ دیے وہ بھی آج واویلا کررہے ہیں۔ نئے پاکستان کی نوید سنانے والے اور میرٹ کواسٹیبلش کرنے کا نعرہ لگانے والے، وعدہ کیا گیا تھا کہ بہترین ٹیم میدان میں لیکر آئیں گے ۔لیکن آج امپورٹڈ ایڈوائز ر ہرجگہ نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پروٹوکول نہ لینے اور سادگی کی دھول آنکھوں میں جھونکی گئی۔امریکی وزیرخارجہ سے گفتگو کے معاملے پرغلط بیانی کی گئی ۔چین کے وزیرخارجہ کوسرآنکھوں پربٹھایا جاتا بلکہ انہیں انتہائی بے رخی سے استقبال کیا گیا۔میں پوچھتا ہوں کہ ضرورت تھی چین سے دشمنی لینے کی؟ چین نے جنگوں میں ہمارا ساتھ دیا۔ سی پیک کے حوالے سے جس طرح کنفیوژن پیدا کی ہے۔بیرونی دنیا میں حکومتی لوگوں نے جس طرح سی پیک کیلئے باتیں کیں۔اس طرح کا نئی حکومت کورویہ زیب نہیں دیتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت 50ارب ڈالر کا منصوبہ جس میں 30ارب ڈالر کے صرف بجلی کے منصوبے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے بہت سی باتیں بنائی گئیں۔سی پیک کیلئے حکومتی بیانات مشکوک ہیں۔غلط باتوں سے سی پیک کوٹارگٹ کرنے کی کوشش کرنے کی گئی۔سی پیک پاکستان کی ترقی کاایک عظیم منصوبہ ہے۔پاکستانی عوام سی پیک منصوبے کوکہیں نہیں جانے دے گی۔شہبازشریف نے کہا کہ برسوں مہنگائی کا رونا رویا گیا لیکن منی بجٹ میں ؟ اسد عمر سے توقع نہیں تھی کہ یہ اس طرح کا عوام دشمن بجٹ لے کرآئیں گے؟گیس کی قیمت بڑھا دی گئی ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں ایک دھیلہ گیس کی قیمت نہیں بڑھائی۔ہم نے کسانوں کواربوں روپے کی سبسڈی مہیا کرکے کھاد سستی دی۔ اب گیس کی قیمت بڑھا کرمہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے۔ گیس کی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ حکومت خوش قسمت ہے کہ ان کوکوئی بحران ورثے میں نہیں ملا ہے۔ اس کا کریڈٹ نوازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں کوجاتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.