اٹھارہویں تین روزہ بین الاقوامی آئی ٹی سی این اور فائر سیفٹی ایشیا نمائش 25 ستمبر سے ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع ہوگی
تین روزہ بین الاقوامی نمائش کا افتتاح وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کریں گے
پیر 24 ستمبر 2018 20:12
(جاری ہے)
واضع رہے کہ گزشتہ سال 17 ویں آئی ٹی سی این نمائش میں 10 کروڑ امریکی ڈالر کے معاہدے ہوئے تھے۔ سینٹر فار انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، آئی بی اے کے ڈائریکٹر عمران بتاڈا نے کہا ہے کہ ای کامرس گیٹ وے کے ساتھ اشتراک سے آئی بی اے مسلسل تین سال سے آئی ٹی سی این نمائش معلومات کے تبادلے پر تعاون کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 18 ویں بین الاقوامی نمائش میں اس سال مزید جدت آئے گی۔ عمران بتاڈا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر آئی ٹی شعبے کی انقلابی تبدیلیوں کے موضوعات پر آئی ٹی سی این نمائش میں دو اہم کانفرنسز منعقد کی جارہی ہیں جن میں ملک بھر کے ماہرین اپنے تجربات بیان کریں گے۔ سہہ روزہ اٹھارویں بین الاقوامی نمائش آئی ٹی سی این میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال غیر ملکی سرمایہ کاروں اور وفود کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ ای کامرس گیٹ وے کے نائب صدر عمیر نظام کا کہنا ہے کہ اٹھا رھویں تین روزہ بین القوامی آئی ٹی سی این ایشیا اور فائر اینڈ سیفٹی ایشیا نمائش کے بیک وقت انعقاد کا بڑا چیلنج ہے جسے بخوبی نبھایا جائے گا۔ فائر اینڈ سیفٹی ایشیا نمائش میں ای کامرس گیٹ وے کے اسٹریٹیجک پارٹنرز میں حکومت پاکستان ،پاکستان سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن، فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ شامل ہیں جبکہ آئی ٹی سی این نمائش سینٹر فار انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، آئی بی اے کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔ اٹھارھویں تین روزہ آئی ٹی سی این ایشیا میں پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اور پاکستان کی آئی ٹی صنعت کے کردار سمیت بین الاقوامی کانفرنسیں شامل کی گئی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.