Live Updates

بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے ‘ پاکستان کی طرف سے نیک نیتی پر مبنی پیشکش کا مثبت جواب دینا چاہیے تھا،

پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 24 ستمبر 2018 20:18

بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے ‘ پاکستان کی طرف سے نیک نیتی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے ‘ پاکستان کی طرف سے نیک نیتی پر مبنی پیشکش کا مثبت جواب دینا چاہیے تھا۔ پاکستان کی عوام اپنی بہادر افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے جو پیشکش کی تھی وہ دونوں ممالک کے حق میں اور امن کی کوشش تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے‘ بھارتی آرمی چیف کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان پرامن ملک ہے‘ ہم نے ہمیشہ پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا۔ دہشتگردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف نے جو گیدڑ بھبھکی لگائی اس پر پوری قوم غصے میں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ٹویٹر پر پیغام نہیں بھیجنا چاہیے تھا۔ وزیراعظم جلدی اور اجلس میں کسی بھی ملک کے خلاف ری ایکشن ہیں دیتے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات