Live Updates

سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری سے مالیاتی خسارہ اور غربت کم ہوگی، میاں زاہد حسین

پیر 24 ستمبر 2018 20:48

سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری سے مالیاتی ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم و آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حالیہ دورے، وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی پریس بریفنگ کے مطابق انتہائی کامیاب رہے، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کا ارادہ کیا اور باہمی تعلقات کو مزید بہتر کرنے کا عزم کیا، سعودی عرب نے سی پیک کے تحت گوادر میں آئل سٹی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے جس سے پاکستان میں غربت میں کمی آئے گی اور روزگار کے مواقعوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت سے پاکستان اور علاقائی امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور علاقائی تجارت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کے دورے کے دوران سیاسی، دفاعی، معاشی، تجارتی اور ثقافتی تعاون کے ساتھ ساتھ تجارتی ویزوں اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی مزدوروں کے بڑھتے ہوئے مسائل، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور مسائل کو حل کرنے پر دونوں ممالک کی قیادت کا اتفاق خوش آئند ہے، ماضی میں بھی دونوں ممالک کے برادرانہ اور مثالی تعلقات رہے ہیں، جو مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات