سینیٹر مشاہد اللہ خان کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کا اجلاس
منگل 25 ستمبر 2018 22:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جہاز ایئر پورٹ پہنچتا ہے تو سول ایوی ایشن کے عملے کو بلانے کیلئے پائلٹ کو اعلان کرنا پڑتا ہے۔ بورڈنگ کارڈ والی جگہ پر بے تحاشا رش ہوتا ہے۔
انٹر نیشنل روانگی پرمعذور مسافروں کیلئے باتھ روم نہیں ہے۔ بزرگ شہریوں کیلئے مختصر راستہ نکالا جائے۔ گاف کارٹ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ مسافروں کو آدھا آدھا گھنٹہ انتظار کرنا پڑتا ہے۔خواتین کو بھی بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سینیٹر مظفر حسین شاہ نے کہا کہ دنیا بھر کے ایئر پورٹس میں معذور شہریوںکیلئے سہولیات ہوتی ہیں اور ایئر پورٹ کے لائونج میں داخل ہوتے ہی 500 روپے وصول کر لیے جاتے ہیں، سامان گاڑی تک چھوڑنے کے بھی 500 روپے لیتے ہیں۔ پاکستانیوں کیلئے روانگی کائونٹر صرف دو ہیں باقی سب غیر ملکیوں کیلئے ہیں۔ ریسٹورنٹ ، دکانیں نہیں ہیں۔ اور پارلیمنٹرین کے ٹکٹ کو ان کا سسٹم قبول ہی نہیں کرتا۔ ہم وائوچر کے ذریعے آتے جاتے ہیں جس پر سیکرٹری ایوی ایشن محمد ثاقب عزیز نے کہا کہ اراکین کمیٹی کی تمام شکایات درست ہیںمگر ایئر پورٹ کا افتتاح وقت سے پہلے کر دیا گیا تھا، نیا سٹاف بھرتی نہیں ہو سکا ، سٹاف دیگر ایئر پورٹس سے حاصل کیا گیا ہے۔ ایئر پورٹ پر کام کی ضرورت ہے عوام کو سہولیات ملنی چاہیں۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اداروں کا فرض ہے اراکین کمیٹی نے جتنے مسائل کی نشاندہی کی ہے ان کو جلد سے جلد حل کیا جائے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق مسافروں کیلئے سہولیات کو یقینی بنایا جائے اور کمیٹی کو اس کی رپورٹ پیش کی جائے۔کمیٹی نے بزرگ شہریوں کیلئے ایک لائونج بنانے کی بھی سفارش کر دی۔سیکرٹری ایوی ایشن نے کمیٹی کو بتایا کہ گزشتہ حکومت کی کیبنٹ نے فیصلہ کیا تھا کہ ایئر پورٹس کی تمام سہولیات کو آئوٹ سورس کیا جائے اور اس حوالے سے ایک ٹینڈر بھی جاری کیا تھا کہ ایک کمپنی ایئر پورٹ کے حوالے سے تمام سہولیات فراہم کرے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایئر پورٹ کو اندر سے بھی پرکشش بنایا جائے اس کیلئے پرائیوٹ کمپنیوں سے مدد لی جا سکتی ہے۔رکن کمیٹی میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ کوئٹہ ایئر پورٹ جتنے وقت میں بہتر کیا جارہا ہے اتنے وقت میں ایک نیا ایئر پورٹ بن سکتا ہے صرف ایک جیٹی لگی اور وہ بھی اپریشنل نہیں ہے۔ جس پر کمیٹی کو بتایا گیا کہ اپریٹر کی کراچی میں تربیت ہو رہی ہے دو ہفتے بھی اپریشنل ہو جائے گی۔ سینیٹر فدا محمد کے سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ پشاور ایئر پورٹ کا90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ اکتوبر کے آخر میں تمام کام مکمل ہو جائے گا۔ اے ایس ایف سٹاف کے رہائشی بلاکس کی تعمیر کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ 20 ایکڑ زمین پر بلاکس تعمیر کیے جائیں گے جس میں ٹرینگ گرائونڈ ، ایڈمن بلاک ، میڈیکل سینٹر اور ایک بڑی مسجد بھی شامل ہے۔2577 افراد کیلئے بلاکس تعمیر کیے جارہے ہیں۔1400 لوگ منتقل ہو چکے ہیں بقیہ پرانے کیمپس میں ہیں۔66 ملین کا کیس وزارت خزانہ میں بھیجا ہوا ہے مگر ابھی تک فنڈ فراہم نہیں کیا گیا۔قرض لے کر کام کیا جارہا ہے جس پر قائمہ کمیٹی نے وزارت خزانہ سے فنڈ کی سفارش کر دی۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ 2038 ملین کا منصوبہ تھا جو بعد میں ترمیم سے 2696 ملین کا ہوگیا اس میں کچھ چیزیں شامل کی گئی تھیں۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ امانت حسین کنسٹرکشن کمپنی نے 40 کروڑ کم کی بڈنگ دی تھی۔اس کمپنی کو 1622 ملین کا ٹھیکہ دیا گیا جس نے 1066 ملین کا کام کر دیا ہے منصوبے کی72 فیصد پراگرس ہے۔جس پر چیئرمین و اراکین کمیٹی نے کہا کہ کمپنی نے ایک مخصوص حد سے نیچے ٹینڈر دیا تھا وہ بھی پاکستان کے باشندے ہیں ان کے مسئلے کو حل کیا جائے اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ان کو مراعات دینے اور ٹیکس کم کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں امانت حسین کمپنی سے اس حوالے سے بریفنگ لینے کا فیصلہ بھی کیا۔ کمیٹی اجلاس میں ذیلی کمیٹی برائے سول ایوی ایشن کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔شاہین ائیر لائن کی حجاج کیلئے پراوزوں کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن حسن بیگ نے کمیٹی کو بتایا کہ شاہین ایئر لائن کو حج کا 30 ہزار کا کوٹہ دیا گیا تھا سعودی عرب میں ان کی کچھ ادائیگی کے مسائل تھے جس کی وجہ سے انہیں اجازت نہیں ملی پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے کوٹہ کم کر کے پہلے 22 ہزار اور پھر 11 ہزار کر دیا پھر بھی بہتری نہ ہونے پر بلوچستان سے 5 ہزار حاجیوں کو ملتان اور کراچی پہنچانے کا کہا گیا ان کے لیز کے جہازوں کی ادائیگی کے مسائل تھے۔کمیٹی اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ شاہین ایئر لائن کا صرف ایک جہاز ہے اور 1150 حجاج ابھی سعودی عرب ہیں جن کو کمپنی نے لانا ہے۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پی آئی اے کے خلاف میڈیا میں بڑی خبریں آتی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ میں پی آئی اے کا عملہ استعمال ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایئر لائن کی اصل کمائی کارگو سے ہوتی ہے۔ مارکیٹنگ اور انجینئرنگ سے اہم شعبے ہیں اگر مارکیٹنگ اور صحیح فیصلے کیے جائیں اور اندر کی خبریں لیک نہ ہوں تو خسارے ختم ہو سکتے ہیں۔ انجینئر نگ کے پارٹس میں بڑی خر د برد کی جاتی ہے۔ دنیا بھر میں ایئر پورٹ پر سہولیات کو آئوٹ سورس کیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کا عملہ بھی کم ہوتا ہے۔ پاکستان میں آمدن کا سب سے کم ملازمین پر خرچ کیا جاتا ہے۔انہوں کہا کہ ٹرپل سیون جہاز کی فرنیشنگ کیلئے 7 ارب روپے دیئے گئے جو ایک بندہ فراڈ کر کے بھاگ گیا۔ ادارے کو ان چیزوں پر نظر رکھنی چاہئے اور میڈیا بھی ملازمین کے خلاف لکھنے کی بجائے ان چیزوں پر توجہ دے۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز فدا محمد، حاصل خان بزنجو، سید مظفر حسین شاہ، مولا بخش چانڈیو کے علاوہ سیکرٹری ایوی ایشن محمد ثاقب عزیز، ڈی جی سول ایوی ایشن حسن بیگ، ڈائریکٹر کمرشل سٹیٹ سول ایوی ایشن، ڈائریکٹر ہیومن ریسورس، چیف نیسپک، ڈائریکٹر نارتھ اے ایس ایف اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
9 مئی پرآزاد کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں ، ملوث عناصرکوسزا دی جائے‘عارف علوی
-
پاکستان سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات کے دورے کی ہر ممکن سہولت فراہم کرتا رہے گا، سفیر مسعود خان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
پاکستان بار کونسل نے پولیس تشدد اورسیشن عدالتوں کی منتقلی کیخلاف ملک بھر میں کل ہڑتال کا اعلان کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیب کی نئی انکوائری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا
-
وزیراعظم کی ہدایت پر پاسکو(کل )سے گندم خریداری کا آغاز کرے گا
-
شادی سے پہلے تھیلیسیمیاء کے تشخیصی ٹیسٹ کو لازمی قرار دینا ہوگا‘ خواجہ سلمان رفیق
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات، ازبکستان۔افغانستان۔پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عزم
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک، افسوسناک اور شرمناک دن ہے‘عظمیٰ بخاری
-
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں کے 76 ارکان کی رکنیت آج معطل ہونے کا امکان
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ترکمانستانی سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
-
وزیراعلیٰ نے پولیس کو وکلاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.