سعودی عرب کا غیر ملکی زائرین کے لیے الیکٹرانک ویزا جاری کرنے کا اعلان

منگل 25 ستمبر 2018 23:35

سعودی عرب کا غیر ملکی زائرین کے لیے الیکٹرانک ویزا جاری کرنے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) سعودی عرب نے رواں سال کے آخر میں غیر ملکی زائرین کے لیے الیکٹرانک ویزا جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے غیر ملکی سیاحوں اور دیگر سرگرمیوں کیلئے ویز ا جاری کرنے کا فیصلہ صرف قدرتی خام تیل کی پیداوار پر انحصار ختم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔انتہائی اہم ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کو سیروتفریح اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2015-16میں غیر ملکیوں کی آمد سے حاصل ہونے والی آمدنی 27.9ارب ڈالر ہے جب کہ سعودی حکومت کا خیال ہے کہ آئندہ دوسالوں تک سال 2020تک یہ آمد ن 46.6ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال صرف مسلمان ممالک کے لوگ مذہبی فرائض کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں ،لہذا سعودی حکومت محدود لوگوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت دیتی ہے تاہم اس سال سے کھیلوں کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔جو دسمبر 15سے شروع ہونگے ۔ سعودی جنرل سپورٹس اتھارٹی کے مطابق اس تقریب کے دوران فارمولا ای ریس کا اہتمام کیا جائے گا۔۔