تورغر کی اکازئی قوم اور گوجر برادری میں اراضی تنازعہ پر بلایا گیا جرگہ بے نتیجہ ختم

بدھ 26 ستمبر 2018 14:45

تورغر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) تورغر کی اکازئی قوم اور گوجر برادری میں اراضی تنازعہ پر بلایا گیا دونوں فریقین کا جرگہ گوجر برادری کی عدم شرکت کے سبب بے نتیجہ ختم ہو گیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بلائے گئے جرگہ میں تورغر کے رکن صوبائی اسمبلی لائق محمد خان، سابق رکن صوبائی اسمبلی حلقہ این اے 14 نوابزادہ صلاح الدین سعید، ضلع ناظم دلروز خان، تحصیل ناظم کنڈر حسن زئی سید شہزاد شاہ، ڈی سی اور ڈی پی او موجود تھے جبکہ فریق قوم اکازئی کے مشران نے بھی شرکت کی۔

فریق دوئم گوجر برادری نے اس جرگہ کا بائیکاٹ کیا جس کی وجہ سے جرگہ بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ قوم اکازئی اور گوجر برادری میں کئی سالوں سے اراضی ملکیت کا تنازعہ چلا آ رہا ہے۔ گوجر برادری والے جن دیہات میں آباد ہیں وہ انہیں اپنی ملکیت قرار دے رہے ہیں جبکہ اکازئی قوم کے مشران کا کہنا ہے کہ جہاں یہ لوگ آباد ہیں وہ زمینیں ہماری ہیں۔