ڈینگی وائرس پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، مولانا قاضی گل رحمن نکیال

ہفتہ 29 ستمبر 2018 11:20

ڈینگی وائرس پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2018ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے صوبائی رہنما مولانا قاضی گل رحمن نکیال نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے حکومت، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مچھروں کی بہتات کی وجہ سے ضلع بھر میں ڈینگی بخار پھیلنے کی اطلاعات ہیں جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس ہے، غریب لوگ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اس دور میں علاج معالجہ سے بھی محروم ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ شہر سمیت پورے ضلع کی ہر یونین کونسل کے گلی محلوں، مساجد، مدارس اور تعلیمی اداروں میں مچھر مار سپرے شروع کیا جائے تاکہ لوگ ڈینگی وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔ علاوہ ازیں عوامی سطح پر آگاہی مہم چلا کر ڈینگی سے بچائو کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچایا جائے۔