کومیکو فٹ سال چیمپیئن شپ 12 اکتوبر سے اسلام آبادشروع گی

بدھ 3 اکتوبر 2018 12:26

کومیکو فٹ سال چیمپیئن شپ 12 اکتوبر سے اسلام آبادشروع گی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2018ء) اساس انٹرنیشنل سکول کے زیراہتمام اور اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے کومیکو فٹ سال چیمپیئن شپ 12 اکتوبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع گی، ٹورنامنٹ سیکرٹری حفصہ ارشد نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور مرد کی 32 اور خواتین کی 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، چیمپیئن شپ ناک آئوٹ سسٹم پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے قوانین کے مطابق کھیلی جائے گی، انہوں نے کہاکہ چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے عہدیداروں کا اجلاس 7 اکتوبر کو ہوگا جس میں چیمپیئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ اور ڈراز کا اعلان کیا جائے گا، چیمپیئن شپ میں 14 اکتوبر تک جاری رہے گی اور چیمپیئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد اور نقد انعامی رقوم بھی تقسیم کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :