Live Updates

حکومت نے فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کا اعلان کرکے جلد بازی سے کام لیا ، قبائلی عمائدین

حکومت کی جانب سے دس سال بعد لینے والا قدم پہلے اٹھالیا گیا، فاٹا کے قبائلی عمائدین نے تمام سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کا علان کردیا

بدھ 3 اکتوبر 2018 22:27

حکومت نے فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کا اعلان کرکے جلد بازی سے کام لیا ..
جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2018ء) جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ حکومت نے فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کا اعلان کرکے جلد بازی سے کام لیا ہے۔ فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرکے کیچڑی بنادی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے دس سال بعد لینے والا قدم پہلے اٹھالیا گیا ہے۔قبائلی عمائدین کے مراعات فاٹا کو کے پی کے میں ضم ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی بند کردئے گئے ہیں۔

فاٹا کے قبائلی عمائدین نے تمام سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کا علان کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار جنوبی وزیرستان کے محسود اور برکی اقوام کے سرکردہ عمائدین نے منعقدہ جرگہ سے خطاب اور بعد میں میڈیا سے باتچیت کرتے ہوئے کیا ۔جرگہ پولیٹیکل کمپاؤنڈ جنوبی وزیرستان ٹانک میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

جس میں محسود اور برکی اقوام کے سرکردہ عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جرگہ سے خطاب اور بعد میں میڈیا سے باتچیت کرتے ہوئے ملک جانان خان محسود ،ملک خان والی خان محسود،ملک کرامت اللہ محسود،ملک عرفان الدین برکی اور دیگر کا کہناتھا کہ حکومت نے فاٹا کو کے پی کے میں ضم ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ حکومت کی جلدبازی میں اعلان کے ساتھ ہی فاٹا میں کیچڑی سے بنی ہوئی ہے۔فاٹا میں قبائلی عمائدین کے مراعات اور طلباء کے وظائف اور اے ڈی ایف سے بھرتی ہونے والے سینکڑوں اہلکاروں کی تنخواہیں بھی بند کردئے گئے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ یہ اقدام حکومت کو دس سال بعد لینا چائئے تھا ۔پہلے حکومت کو اپنی سیٹنگ کرنی چائئے تھی ۔تاکہ پولیس ،لیویز فورس کے جوان بھرتی کرتے اور مضبوط سسٹم بناکر تھانے اور دیگر ضروری دفاتر بنانے کا کام مکمل کرنے کے بعد ہی فاٹا کو کے پی کے میں ضم ہونے کا اعلان کرتے ۔ان کا کہناتھا کہ حکومت نے پہلے قبائلی عمائدین کے مراعات بند دئے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ قبائلی عمائدین کے مراعات فاٹا کو کے پی کے میں ضم ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی بند کردئے گئے ہیں۔اور اے ڈی ایف فنڈز ختم کرکے اب اے ڈی ایف فنڈز کا فائدہ سمگلروں کو پہنچ رہا ہے ۔جانور،آٹا اور اشیاء خورد ونوش کے دیگر سامان پر پہلے انتظامیہ ٹیکس لیتاتھا ۔ اب سمگلر بغیر ٹیکس دئے جانور،آٹااور اشیاء خورد ونوش کے دیگر سامان کو افغانستان سمگل کرتے ہیں۔

قبائلی عمائدین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،سیکرٹری ٹو وزیراعظم محمد اعظم خان ،گورنر کے پی کے ،کور کمانڈرپشاور اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی وزستان کے قبائلی عمائدین کے مراعات جلد از جلد کھول دیں۔طلباء کے بند ہونے والے وظائف کھولنے کے علاوہ اے ڈی ایف سے بھرتی ہونے والے سینکڑوں اہلکاروں کی کئی ماہ سے بند تنخواہیں بھی دینے کے احکامات جاری کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات