الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے ایک قومی اور2 صوبائی حلقوں میں دوبارہ انتخابات کرانے حق دیدیا

این اے 258 ‘ حلقہ پی بی 5 اور حلقہ پی بی 21 پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا گیا

جمعہ 5 اکتوبر 2018 22:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے ایک قومی اور2 صوبائی حلقوں میں دوبارہ انتخابات کرنے کا حق دے دیا حلقہ این اے 258 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے اسرار ترین ‘ حلقہ پی بی 5 سے آزاد امیدوار سردار مسعود لونی جبکہ حلقہ پی بی 21 سے عوامی نیشنل پارٹی کے انجینئرزمرک خان اچکزئی کامیاب ہوئے تھے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 258 حلقہ پی بی 5 اور حلقہ پی بی 21 پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ ایک قومی اور 2 صوبائی حلقوں میں دوبارہ الیکشن کا انعقاد کرایا جائے الیکشن 2018ء میں حلقہ پی بی 05 سے سردار مسعود علی خان لونی آزاد امیدوار کی حیثیت سے 13322ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے کامیاب ہونے کے بعد انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرے نمبر پر بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سردار در محمد ناصر نے 8887ووٹ لئے تھے اور جمعیت علما اسلام کے امیدوار سردار یحیء خان ناصر نے 5881 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سردار در محمد ناصر 2013 کے الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے اور صوبائی اسمبلی کے ممبر اور مشیر برائے انڈسٹریز بھی رہے تھے جبکہ جمعیت علما اسلام کے امیدوار سردار یحیء خان ناصر نگران حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں اور 2018 میں پہلی بار حلقہ پی بی 05 دکی سے الیکشن لڑی بی اے پی پارٹی کے امیدوار سردار در محمد ناصر اور جمعیت علماء اسلام کے امیدوار کیجانب سے مبینہ دھاندلی کا کیس دائر کیا گیا تھا جس پر اج الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے الیکسن کالعدم دے کر دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا حلقہ این اے 258 لورالائی ، دکی، زیارت، ہرنائی، موسی خیل، پر بھی الیکشن کالعدم اور دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا الیکشن کمیشن کی طرف سی حلقہ این اے 258 پر بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سردار اسرار خان ترین نے 42938 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار مولانا امیرزمان نے 38457 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار محمد یعقوب خان ناصر نے 25792 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر تھے۔

این اے 258 پر ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 447627 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 313727 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 133900 ہے این اے 258 کیٹوٹل 393 پولنگ اسٹیشنز تھی دوسرے نمبر پر انے والے جمعیت کے امیدوار مولانا امیرزمان اور تیسرے نمبر پر انیوالے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار محمد یعقوب خان ناصر کیجانب سے مبینہ دھاندلی کیس دائر کیا گیا تھا جس پر اج الیکشن کمیشن اف پاکستان نے فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کالعدم اور دوبارہ پولنگ کا حکم دیا۔