اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعت اسلامی کا شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل، کرپشن کیخلاف حکومتی اقدامات کی حمایت کردی

نیب اپنے کردار کو متنازعہ بنائے بنا دیگر کرپٹ عناصر کے خلاف بھی نتیجہ خیز کاروائی کرے: سینیٹر سراج الحق

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 اکتوبر 2018 20:42

اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعت اسلامی کا شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اکتوبر2018ء) اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعت اسلامی کا شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل، کرپشن کیخلاف حکومتی اقدامات کی حمایت کردی، سینیٹر سراج الحق نیب اپنے کردار کو متنازعہ بنائے بنا دیگر کرپٹ عناصر کے خلاف بھی نتیجہ خیز کاروائی کرے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری پر جماعت اسلامی کے سربراہ اور سینیٹر سراج الحق کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعت کے سربراہ سراج الحق نے کرپشن کیخلاف حکومت اقدامات کی حمایت کردی ہے۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ نیب اپنے کردار کو متنازعہ بنائے بنا دیگر کرپٹ عناصر کے خلاف بھی نتیجہ خیز کاروائی کرے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی غیر جانبدارانہ احتساب چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

جن لوگوں نے سرکاری خزانہ لوٹا ، اقتدار میں ناجائز فائدے اٹھائے اور بنکوں سے قرضے معاف کرائے انہیں احتساب کے کٹہرے میں لانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت آئی ایم ایف کی طرف جائے گی تو اس کے جال میں پھنس کر ملک کو مزید قرضوں کے بوجھ تلے دبایا جائے گا اور آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بجلی ، گیس اور پٹرولیم کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ڈیموں کی تعمیر کی حامی ہے تاہم ڈیمز صرف چندے سے نہیں بنیں گے حکومت کو بجٹ میں اس کے لیے رقم مختص کرنی چاہیئے تھی۔