2 ماہ بعد ہمارا وقت بھی آنا ہے،ہم نے آپکو گریبان سے نہیں پکڑا،ہمیں راستہ دیں

اقتدار کا نشہ نہ اترا،مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری پولیس کو کھلے عام دھمکیاں دیتی رہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 7 اکتوبر 2018 10:57

2 ماہ بعد ہمارا وقت بھی آنا ہے،ہم نے آپکو گریبان سے نہیں پکڑا،ہمیں راستہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-07 اکتوبر 2018ء) :شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری صدر مسلم لیگ ن سے ملاقات کے لیے دھرنا دے کر بیٹھ گئیں۔راستہ نہ ملنے پر پولیس اہلکاروں کومنت سماجت کے ساتھ ساتھ دھمکاتی رہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کو آشیانہ ہاوسنگ اسکیم میں کرپشن کے سلسلے میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے احتساب عدالت کے باہر نعرے بازی بھی کی ، اس موقع پر احتساب عدالت کے باہر ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

جب پولیس نے کارکنان کو شہباز شریف سے ملنے سے روک دیا تو اس وقت کارکنان مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری کی قیادت میں وہیں دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

جہاں لیگی رہنماوں نے شہباز شریف سے ملنے کے لیے منت سماجت کا راستہ اختیار کیا تو وہیں لہجے میں دھونس اور دھمکی کا انداز بھی شامل کیا۔مریم اورنگزیب نے پولیس اہلکاروں کو کہا کہ ایسے مت کریں ،ہمارا بھی وقت آنے والا ہے اور بہت جلدی آنے والا ہے۔اس پر عظمیٰ بخاری نے لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ بس 2 ماہ ہی رہ گئے ہیں۔مریم اورنگزیب نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دیکھیں ہمیں شہباز شریف صاحب سے ملنے دیں اور پر امن طریقے سے ملنے دیں۔

ہم نے نہ تو یہاں دھرنا دیا، نہ آپ کو مارا نہ آپکو گھسیٹا ،آپکو تو چاہیے تھا کہ ہمیں روکتے ہی نہ اور ہمیں میاں شہباز شریف صاحب سے ملنے دیتے ۔اتنی منت سماجت اور دھمکی آمیز لہجے کے باوجود پولیس والوں پر اپنے سابقہ حکمرانوں کی اپیل کا کچھ اثر نہ ہوا بلکہ کچھ پولیس اہلکار تو انکو دیکھ کر زیر لب مسکراتے بھی رہے۔ویڈیو ملاحظہ کریں۔