قومی اور پنجاب اسمبلی کے دو حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواستوں کی سماعت آج ہو گی

اتوار 7 اکتوبر 2018 18:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2018ء) قومی اور پنجاب اسمبلی کے دو حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواستوں کی سماعت آ ج پیر کو ہو گی ۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار محمد رضا اور جسٹس شکیل احمد بلوچ پر مشتمل دو رکنی بنچ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 215 میں حاجی خدا بخش کی ریٹرننگ آفیسر کے خلاف درخواست اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 44 میں چودھری محمد عظیم گھمن کی حلقے میں دوبارہ گنی کی درخواست کی سماعت کرے گا ۔ ۔