نواز شریف کی لندن میں اسرائیلی سفیروں سے ملاقات کا انکشاف

معروف صحافی نے مشاہد اللہ کے سامنے نواز شریف پر بڑا الزام عائد کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 8 اکتوبر 2018 13:18

نواز شریف کی لندن میں اسرائیلی سفیروں سے ملاقات کا انکشاف
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 اکتوبر 2018ء) معروف صحافی رانا مبشر نے مشاہد اللہ کے سامنے نواز شریف پر بڑا الزام عائد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو صرف اس لیے وزرات عظمیٰ سے ہٹایا گیا تھا کیونکہ وہ سی پیک کی حمایت کر رہے تھے اور سی پیک کی مخالف قوتوں نے انہیں سی پیک کا سلسلہ شروع کرنے کی سزا دی۔

حالانکہ نواز شریف کا نام پانامہ لیکس میں نہیں تھا۔امریکہ اور لندن پلان والے سی پیک کے مخالف تھے۔مشاہد اللہ نے مزید کہا کہ چائنا کے علاوہ دنیا میں ہمارا کوئی دوست نہیں ہے۔تو پروگرام میں موجود صحافی نے کہا کہ نواز شریف کی تو لندن میں اسرائیلی سفیروں سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔مشاہد اللہ نے اس خبر کی تردید کی تو رانا مبشر نے کہا کہ اس متعلق تو خبریں بھی چھپتی رہی ہیں کہ پاکستان آنے سے قبل اور گرفتاری ہونے سے قبل نواز شریف لندن میں اسرائیلی سفیروں سے ملاقات کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تو مشاہد اللہ نے کہا کہ نواز شریف تو بہت بڑا لیڈر ہے۔اور ابھی مختلف سفیر ان سے ملاقات کرنے کے لیے آتے ہیں۔مشاہد اللہ نے کہا کہ نواز شریف کو صرف سی پیک کے حوالے سے سزا دی گئی ہے۔سی پیک کے مخالف سی پیک کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہوں نے سی پیک کے لیے فنڈ بھی روک لیے ہیں۔آپ نے دیکھا نہیں کہ اختر مینگل نے اس متعلق کیا کہا ہے۔ مشاہد اللہ نے کہا کہ اس متعلق اختر مینگل کا بیان دیکھ لیں اور اب تو سندھ سے بھی اس متعلق شور اٹھ رہا ہے۔

خیال رہے ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہاختر مینگل نے بلوچستان میں سی پیک کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں اطراف سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک دوسرے کو دھمکیاں دینا درست نہیں۔