Live Updates

اسد قیصر اور عمران خان کی پہلی ملاقات کب ہوئی؟

اسپیکر قومی اسمبلی کو عمران خان کی کس بات نے متاثر کیا تھا؟ انٹرویو کے دوران سب بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 8 اکتوبر 2018 13:45

اسد قیصر  اور عمران خان کی پہلی ملاقات کب ہوئی؟
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 اکتوبر 2018ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا عمران خان سے پہلی ملاقات سے متعلق بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ میری عمران خان سے پہلی ملاقات 1994ء میں ہوئی تھی۔میری ان سے پہلی ملاقات بہت اچھی رہی تھی۔میرے اندر بہت زیادپ قومی جذبہ تھا۔تب میں سوشل ورک بھی کیا کرتا تھا تو میں نے عمران خان کے ساتھ سوشل کام کرنے کا بھی سوچا۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ  مجھے عمران خان کی سادگی نے بہت زیادہ متاثر کیا تھا۔میں نے ان کے ساتھ 22 سال گزارے۔اس دوران کئی مشکلات بھی دیکھیں۔عمران خان جو کہتے ہیں وہی کرتے ہیں، وہ بلکل بھی دوغلے انسان نہیں ہیں۔ اسیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا انٹرویو دینے کے دوران مزید کہنا تھا کہ مجھے فلمیں دیکھنے کا بہت شوق ہے۔

(جاری ہے)

اور میں بھارتی اداکار عامر خان کی فلمیں دیکھتا ہوں۔

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ عامر خان کی تھری ایڈیٹس سمیت ساری فلمیں دیکھی ہیں اور اب ان کی نئی فلم کا انتظار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عامر خان جو بھی فلم بناتا ہے بہت سوچ سمجھ کر بناتا ہے۔اسپیکر اسمبلی نے کہا مجھے تاریخ پر مبنی فلمیں دیکھنے کا بھی بہت شوق ہے۔پروٹوکول سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں سیکورٹی کا بہت ایشو ہے۔

لیکن مجھے پروٹوکول بہت بورنگ لگتا ہے۔اس میں انسان سے اس کی آزادی لے لی جاتی ہے۔کیونکہ ہر انسان کا دل جاتا ہے وہ جہاں بھی جائے آزاد ہو۔اور جب سے میں اسپیکر قومی اسمبلی بنا ہوں تو میرے لیے بازار جانا بھی مشکل ہو گئے ہے۔لیکن مجھے پروٹوکول کسی طور پر بھی نہیں پسند۔واضح رہے اسد قیصر اس سے پہلے اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔

نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔اور وہ نومبر 1969 کو صوابی میں پیدا ہوئے۔اسد قیصر نے زمانہ طالب علمی میں ہی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دئیے تھے۔ جب پاکستان تحریک انصاف نے ایک سیاسی جماعت بنائی تو اسد قیصر نے بھی 1996ء میں عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شولیت اختیار کی۔اس سے قبل اسد قیصر جماعت اسلامی اور شباب ملی پاکستان میں بھی مخلتف عہدوں پر خدمات سر انجام دیتے رہے۔جب اسد قیصر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تو انہیں اس سال انہیں ضلعی صدر نامزد کیا گیا۔ یہ عہدہ اسد قیصر نے 2011 تک برقرار رکھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات