شہباز شریف کی تنہائی عنقریب ختم ہونے والی ہے ،خواجہ برادران جلد ہی ان کی تنہائی دور کرنے کیلئے جیل جانے والے ہیں، پارلیمانی سیکرٹری ریلویز فرخ حبیب

ماضی کی حکومتوں نے بھی ریلویز کو خسارہ سے نکال کر اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے بڑے بڑے بلند و بانگ دعوے کئے تھے مگر ان کی ساری توجہ پیرا گون سٹی اور دیگر پراجیکٹس میں ٹھیکہ جات دلوانے پر مرکوز رہی سابق وزیراعلیٰ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچانے میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعید رفیق کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے،پریس بریفنگ

پیر 8 اکتوبر 2018 19:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2018ء) شہباز شریف کی تنہائی عنقریب ختم ہونے والی ہے ،خواجہ برادران جلد ہی ان کی تنہائی دور کرنے کیلئے جیل جانے والے ہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے بھی ریلویز کو خسارہ سے نکال کر اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے بڑے بڑے بلند و بانگ دعوے کئے تھے مگر ان کی ساری توجہ پیرا گون سٹی اور دیگر پراجیکٹس میں ٹھیکہ جات دلوانے پر مرکوز رہی اور سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچانے میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعید رفیق کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز فرخ حبیب نے گزشتہ روز پاکستان ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں اپنی پہلی پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ساتھ ساتھ پاکستان ریلوے کی حالت بھی دگرگوں ہے۔

(جاری ہے)

ریلویز کو بھی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ریلویز کو ہمسایہ ممالک سے اوپر لے جائینگے مگر اس میں کچھ وقت درکار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مستقبل مسافروں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں اپنے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات ہم پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں جبکہ تمام گاڑیوں میں وائی فائی کا سسٹم لگایا جا رہا ہے۔

مسافروں کی سکیورٹی ان کی صحت اور انشورنس کو مزید بہتر بنانے کی پلاننگ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی آمدنی کا درآمداد فریٹ ٹرین پر منحصر ہے۔ بزنس مین کو ترغیب دینے، سہولیات فراہم کرنے اور اعتماد میں لینے کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے بروقت آمدو رفت ریلوے کی زمینوں پر قابض مافیا سے واگزار لیز ایگریمنٹس کی نئے سرے سے جانچ پڑتال اور نئے ریٹس کے ساتھ ساتھ ملازمین کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے علاوہ افسران کی ترقیاں ان کی کارکردگی سے منسلک ریلویز کیلئے کچھ نہیں کیا محض بلند و بانگ دعوے ہی کئے جاتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں میں کتنے ٹریکس بنائے گئے ہیں اور کتنے ایم او یو سائن کئے گئے ہیں۔ ان کی توجہ کا اصل مرکز پیرا گون سٹی سمیت دیگر پراجیکٹس ٹھیکوں تک ہی محدود رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو جیل کی سلاخوں تک پہنچانے میں ان کا بھی بڑا ہاتھ ہے اور اب وہ بھی جلد ہی جیل جانے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے کی حیثیت سے میرے دل اور دفتر کے دروازے کھلے ہیں میں ہر خاص و عام کی پہنچ میں ہونگا۔