کراچی، ناموس رسالت کے تحفظ پرا ن کی جماعت کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کرے گی،علامہ رضی حسینی

ضمنی انتخابات میں ہمارے امیدواروں کو قبل از انتخاب ہی کراچی میں کاغذات نامزدگی مسترد کرکے امیدوار کو انتخابی میدان سے ہی باہر کردیا گیا ہے، امیر تحریک لبیک پاکستان کراچی

منگل 9 اکتوبر 2018 22:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) تحریک لبیک پاکستان کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کے تحفظ پرا ن کی جماعت کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کرے گی،ضمنی انتخابات میں ہمارے امیدواروں کو قبل از انتخاب ہی کراچی میں کاغذات نامزدگی مسترد کرکے امیدوار کو انتخابی میدان سے ہی باہر کردیا گیا ہے اس کے باوجود ہم کراچی کے ضمنی انتخابات میں ایک قومی اور دوصوبائی اسمبلیوں سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،انتخابی نتائج تبدیل کیئے گئے تو حالات کے ذمہ دار ہم نہیں ہوں گے،وہ گذشتہ روز کراچی میں قومی اسمبلی حلقہ این ای243کے نامزد امیدوار ڈاکٹر نواز الہدی کے انتخابی جلسہ سے گلشن اقبال اور صوبائی اسمبلی حلقہ نمبر پی ایس87کے نامزدامیدوار قربان علی اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111کے نامزد امیدوار سکندر اگر کے علاقوں گلشن حدید اور کلفٹن میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا،علامہ رضی حسینی نے کہا کہ ملک کی دولت لوٹنے والوں کا بے رحمانہ احتساب ہونا چاہیے، اور جولوگ قومی دولت لوٹنے والوں کو بچانے کیلئے سامنے آرہے ہیں،ان پر سہولت کاری کے مقدمات قائم کرکے انہیں بھی شامل تفتیش کیا جانا چاہیی.احتساب بلاتفریق سب کا ہونا چاہیے اس میں جانبداری کے عنصر کے بجائے اتنی شفافیت ہونی چاہیے کہ اس کے کسی بھی پہلو کو ناانصافی نہ قرار دیا جاسکے،رسول اللہ کے چاہنے والے ضمنی انتخابات میں کرین کو ووٹ دے کر ملک میں دین کو تخت پر لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں�

(جاری ہے)

#