Live Updates

زرتاج گل نے شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد اٹھنے والے اہم سوال کا جواب دے دیا

مخالفین بھول گئے کہ خان صاحب وزیر اعظم ہونے کے علاوہ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ بھی ہیں! ایف آئی اے، آئی بی انہی کو رپورٹ کرتی ہے،زر تاج گل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 9 اکتوبر 2018 21:24

زرتاج گل نے شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد اٹھنے والے اہم سوال کا جواب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 اکتوبر 2018ء) :زرتاج گل نے شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد اٹھنے والے اہم سوال کا مخالفین کو جواب دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف 5 اکتوبر کوتیسری مرتبہ صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں نیب میں پیش ہوئے جہاں ان کے سامنے کیس میں حاصل کیے جانے والے ثبوت پیش کیے گئے ۔نیب کے سامنے شہباز شریف کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔

جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ شہباز شریف کو صاف پانی اسکینڈل میں بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا،بعد ازاں نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ انہیں آشیانہ ہاوسنگ اسکیم میں بے قاعدگیوں پر گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم ان کی گرفتاری کے بعد سیاسی منظر نامے پر ہلچل پیدا ہوگئی تھی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اس گرفتاری پر مختلف تبصرے بھی کئیے جارہے ہیں۔

تحریک انصاف کے مخالفین کا یہ ماننا ہے کہ اس گرفتاری میں حکومت کا پورا پورا ہاتھ ہے۔اس حوالے سے معروف صحافی جاوید چوہدری نے انتہائی چونکا دینے والا انکشاف کرڈالا ہے۔انکا کہنا ہے کہ جب اسمبلی میں فنانس بل پیش ہورہا تھا تو وزیراعظم عمران خان باربار شہباز شریف کو دیکھ کر مسکرا رہے تھے جس کے بعد سب کو یہی کھٹکا تھا کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے تاہم اس وقت کسی کو بھی وزیراعظم عمران خان کی مسکراہٹ کی سمجھ نہ آئی۔

تاہم شہباز شریف کی گرفتاری سے سب واضح ہو گیا۔جاوید چوہدری اور ایسے دیگر صحافیوں نے مسلم لیگ ن کے موقف کو مضبوط کیا تاہم اس حوالے سے سیاسی جماعتوں نے یہ سوال کھڑا کرنا شروع کر دیا تھا کہ حکومت ان گرفتاریوں میں کوئی کردار نہیں رکھتی تو پھر انکو کیسے ان اہم گرفتاریوں کا علم ہوتا ہے۔تاہم تحریک انصاف کی اہم خاتون رہنما زر تاج گل نے مخالفین کی یہ پریشانی اپنے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے حل کردی۔

انکا کہنا تھا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے معصوم لیڈرز پوچھتے ہیں کہ وزیر اعظم کو کیسے پتہ کہ آنے والے دنوں میں کافی گرفتاریاں کرپشن کے جرائم میں ہونے والی ہیں۔۔ یہ شاید بھول گئے کہ خان صاحب وزیر اعظم ہونے کے علاوہ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ بھی ہیں! ایف آئی اے، آئی بی انہی کو رپورٹ کرتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات