Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو عوام کو اعتماد میں لینے کی ہدایت

پارٹی رہنما حکومت کی پالیسیوں کا موثر انداز میں دفاع کریں اور عوام کو بتائیں کہ وہ کیا حالات ہیں جس کی وجہ سے ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 10 اکتوبر 2018 12:22

وزیراعظم عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو عوام کو اعتماد میں لینے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو عوام کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے سینئر رہنمائوں سے ملکر انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کی پالیسیوں کا موثر انداز میں دفاع کریں اور عوام کو بتائیں کہ وہ کیا حالات ہیں جس کی وجہ سے ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی اونچی اڑان اور مہنگائی کے طوفان نے عوام کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔اور اب عوام تبدیلی کا نعرہ لگانے والی حکومت کو کوستے رہتے ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ کیا ہم نے اسی دن کے لیے تحریک انصاف کو ووٹ دیا تھا کہ حکومت میں آتے ہی مہنگائی کا طوفان برپا کر دیں۔تاہم عمران خان نے بھی اپنی عوام کو حوصلہ دینے کی تیاری پکڑ لی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر دفاع پرویز خٹک‘ وزیر تعلیم شفقت محمود‘ وزیر انسانی حقوق شیری مزاری‘ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی ‘ وزیر مملکت علی محمد خان‘ عثمان ڈار اور دیگر پارٹی رہنماء بھی موجود تھے۔ عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو کہا کہ میڈیا اور عوام کو بتائیں کہ گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں نے کون کون سی مشکلات پیدا کردی ہیں جس کی وجہ سے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے سمیت بعض مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں لیکن یہ واحد حکومت ہوگی جو اپنے اقدامات اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک اور عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالے گی ۔

عمران خان پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے آغاز اور افتتاح کے حوالے سے بھی پارٹی رہنمائوں کو اعتماد میں لیا اور بتایا گیا کہ یہ گھر ان غریب لوگوں کو دینے ہیں جو غربت کے باوجود اپنی چھت کا خواب دیکھتے رہتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات