کوئٹہ، شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کے بندش سے واسا یونین کاکوئی تعلق نہیں‘واسا ایمپلائز یونین

بدھ 10 اکتوبر 2018 23:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) واسا ایمپلائز یونین کے عہدیداروں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ کوئٹہ شہر میں پانی کی بندش انتظامیہ واسا کے حکم سے کی گئی ہے انتظامیہ واسا نے بل کی عدم ادائیگی کیلئے ٹیوب ویلوں کو بند کررکھاہے لیکن عوام یہ سمجھ رہی ہے کہ یونین ہڑتال پر ہے جس کی وجہ سے ٹیوب ویلیں بند ہے اور عوام کاٹیوب ویل اسٹاف کے ساتھ رویہ غیر مناسب ہوتاجارہاہے جس کی وجہ سے واسا ٹیوب ویل اسٹاف عدم تحفظ کاشکار ہے انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ ادارے کابل کی وصولی کے حوالے سے علاقے کے پانی کو بند کرکے عوام کو اذیت سے دوچار کررہاہے انہوں نے کہاکہ جو طریقہ اپنایاگیاہے وہ غیر قانونی ہے اوربل کے وصولی کیلئے ٹیوب ویلوں کی بند کرنا عوام کے ساتھ غیر مناسب اقدام ہے اور یونین اس کی پرزور مذمت کرتی ہے یونین سمجھتی ہے کہ کوئٹہ شہر میں پہلے سے پانی کی قلت ہے واسا انتظامیہ کاغریب عوام پر پانی بند کرنا عوام پر ظلم کے مترادف ہے غریب عوام اس مہنگائی کے دور میں ٹینکرز سے پانی خریدنے سے بھی قاصرہے اور کوئٹہ شہر میں ایسے علاقے ہے جہاں پر پانی سٹوریج کا کوئی بندوبست نہیں وہاں عوام روزانہ کی بنیاد پر پانی استعمال کرنے کیلئے بھرتے ہے انہوں نے کہاکہ بل وصولی کاجوطریقہ کاراپنایاگیاہے وہ غلط ہے جس سے براہ راست غریب عوام متاثر ہورہاہے یونین عہدیداروں نے وزیراعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان سے انتظامیہ واسا کی اس غیرقانونی اقدام پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے یونین ہذا انتظامیہ واسا سے مطالبہ کرتی ہے کہ ٹیوب ویلوں پر موجود اسٹاف کو تحفظ فراہم کیاجائے اور اپنے اس فیصلے کو واپس لیکر غریب عوام کے مفاد کیلئے پانی کی سپلائی کو برقرار رکھے اور بل وصولی کیلئے کنکشن ٹیم اور مجسٹریٹ واسا سے کام لیاجائے۔