سمسٹر خزاں 2018ء میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز میں لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ فارم 15 اکتوبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، اوپن یونیورسٹی

جمعرات 11 اکتوبر 2018 13:27

سمسٹر خزاں 2018ء میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز میں لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں2018ء میں پیش کئے گئے میٹرک تا پی ایچ ڈی سطح تک کے تعلیمی پروگرامزمیں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15اکتوبر ہے۔ داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک کے مختلف شہروں میں موجود علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر میں قائم سیل پوائنٹس سے دستیاب ہیں۔

میرٹ بیسڈ پروگرامز جن میں میں پی ایچ ڈی ،ْ ایم ایس/ایم فل ،ْ کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی ای/ایم پی اے ،ْ ایم ایس سی شماریات ،ْ ایم ایس سی پبلک نیوٹریشن اور بی ایس پروگرامز شامل ہیں کے داخلہ ٹیسٹ 15سے 20۔اکتوبرکے درمیان منعقد کئے جائیں گے اور کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹ31۔

(جاری ہے)

اکتوبر کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کر دی جائے گی۔داخلہ فارم مع فیس ملک بھر میں موجود فرسٹ ویمن بینک ،ْ بینک الفلاح اور الائیڈ بینک ،ْ مسلم کمرشل بینک کی تمام پرانچوں اور نیشنل بینک آف پاکستان کی تمام نامزد برانچوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

نامزد برانچوں کی تفصیلات پراسپکٹس ،ْ یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور ملک کے طول و عرض میں موجود یونیورسٹی کے علاقائی دفاترسے دستیاب ہیں۔داخلوں کے بارے میںتفصیلی معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.aiou.edu.pk پر فراہم کردی گئی ہیں۔