وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا جسٹس (ر) جاوید نواز گنڈاپور کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 12 اکتوبر 2018 12:22

وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا جسٹس (ر) جاوید نواز گنڈاپور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کے بڑے بھائی معروف قانون دان جسٹس (ر) جاوید نواز گنڈاپور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ جسٹس (ر) جاوید نواز گنڈاپور کی شعبہ قانون میں گراں قدر خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔