صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 40 خضدار3 پر ضمنی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل سامان کی ترسیل اور عملے کی روانگی کا عمل بھی جاری

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 22:01

خضدار۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 40 خضدار3 پر ضمنی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل سامان کی ترسیل اور عملے کی روانگی کا عمل بھی جاری ہے کل ووٹرز کی تعداد 76213 ہے۔ جن میں 44536 مرد اور 31672 خواتین ووٹرز ہیں۔ تمام پولنگ اسٹیشنزحساس ترین مقابلہ چھ امیدواروں کے درمیان ہوگا۔ خضدار 3 پی بی 40 خضدار 3کے 93 پولنگ اسٹیشنز ہیں اور یہ تمام پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ترین قرار دیئے جا چکے ہیں یہاں تین مرد ، دو خواتین جبکہ 88 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوٹل 271 بوتھ ہیں جن میں سی 46مرد اور 125خواتین بوتھ ہیں پولنگ کے دن تمام حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا ئیں گے۔ ضمنی انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں پولنگ عملے کے ساتھ پاک فوج ،ایف سی ،لیویز ،پولیس کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں انتخابی حلقہ پی بی 40پر اب کل چھ امیدوار میدان میں ہیں اصل مقابلہ بلوچستان نیشنل پارٹی اور متحدہ مجلس عمل کا امیدوار میر محمد اکبر مینگل اور آزاد امیدوار میر شفیق الرحمان مینگل کے درمیان ہوگا۔