خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ برادران کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی
سمیرا فقیرحسین پیر 15 اکتوبر 2018 12:48
(جاری ہے)
واضح رہے کہ اس سے قبل 11 اکتوبر 2018ء کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کی تھی۔
خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے نیب کی جانب سے ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کرتے ہوئے درخواستوں کو خارج کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ 10 اکتوبر کو گذشتہ روز خواجہ برادران نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ 16 اکتوبر کو نیب میں پیشی پر گرفتاری وارنٹ جاری نہ کیے جائیں ۔ درخواست میں کہا گیا کہ نیب جواب داخل کروانے کے لئے 2 ہفتے کا وقت دے ۔ خواجہ سعد رفیق کی درخواست رجسٹرار آفس نے وصول کرلی۔ واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق لاہور کے حلقہ این اے 131سے ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔جب کہ دوسری جانب انہیں نیب کی جانب سے بھی طلب کیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتاری کے بعد خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی مزید گرفتاریوں کا اشارہ دے چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری تو پہلی گرفتاری ہے۔واضح رہے نیب نے خواجہ سعد رفیق کو 16اکتوبر کو طلب کر رکھا ہے۔ خواجہ برادران کو 16اکتوبر کو پیراگون ہاؤسنگ کیس میں طلب کیا گیا۔ دونوں بھائی 16اکتوبر کو نیب کے روبرو پیش ہوں گے۔ خواجہ برادران کو منی ٹریل ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جب کہ دنوں بھائیوں نے تا حال مذکورہ ریکارڈ نیب میں جمع نہیں کروایا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پیراگون ہاؤسنگ کیس میں سعد رفیق کے پارٹنر قیصر امین بٹ کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔نیب نے سعد رفیق کے دست راست پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں شراکت دار مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے قیصر امین بٹ کو گرفتار کرلیا تھا۔ قیصر امین بٹ پر اربوں روپے کے گھپلے کرنے کا الزام ہے۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کو قیصر امین بٹ سے کی جانے والی تحقیقات کی روشنی میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.