سعد رفیق کوآج نہیں توکل پکڑ لیں گے، نوازشریف
سعد رفیق کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے سب کے سامنے ہے، دنیا جانتی ہے شہبازشریف اورمجھ پر جس طرح کے مقدمات بنائے گئے، الیکشن میں عوام کی دعاؤں سے کامیابی ملی،اللہ کے فضل سے یہ سارے حالات بدل جائیں گے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ پیر 15 اکتوبر 2018 19:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باوجود عوام نے جوق درجوق (ن) لیگ کو ووٹ ڈالا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ضمنی الیکشن میں منتخب ہوئے اور راولپنڈی کی نشست بھی ایسی ہی ہے جیسے ہم نے جیتی ہے۔ باقی سیٹیں (ن) لیگ کی نہیں تھیں ہم نے پی ٹی آئی سے نشستیں جیتی ہیں۔ نوازشریف نے کہا کہ یہ ایک پیغام ہے کہ آنے والا وقت کس طرح کا آرہا ہے۔ ہم سب ملک و ملت کی خیر مانگیں۔ بطور وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب میں نے اور شہبازشریف نے بہت دیانت داری کے ساتھ فرض ادا کیا۔ یہ ریکارڈ کی بات ہے۔ دیکھ لیں چار سال میں ڈالر 104 سے نہیں بڑھا۔ اب 50 دنوں میں ڈالر کا حال دیکھ لیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کے حالات دیکھ لیں۔ ہمارے زمانے میں کوئی مہنگائی نہیں تھی اور لوگ خوش تھے، عام اشیاء کی قیمتیں مناسب تھیں۔ غریب مطمئن تھے، آج انہی کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ اللہ (ن) لیگ کو کامیابیاں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکسر سب کچھ بدل گیا۔ میں جیل میں رہا۔ مجھ پر مقدمے بن رہے ہیں۔ شہباز شریف جیل میں نیب کی قید میں ہیں جس طرح مجھ پر اور شہباز شریف پر مقدمے بنائے گئے وہ دنیا جانتی ہے۔ ہم پر جس طرح کے مقدمے بنائے گئے اس کی تصدیق سب نے کی ہے۔ سعد رفیق سے جو سلوک ہو رہا ہے۔ ان کے بارے میں یہی ہے کہ آج نہیں تو کل انہیں پکڑیں گے۔ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے کہا کہ میں اور شاہد خاقان عباسی غداری کے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں، اللہ کے فضل سے یہ سارے حالات بدل جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.