پولیس پالیسی اورحکمت عملی پر عمل درآمدی اقدامات پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے، آئی جی سندھ
پیر 15 اکتوبر 2018 23:54
(جاری ہے)
ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے کہا ہے کہ پولیس پالیسی اورحکمت عملی پر عمل درآمدی اقدامات پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور آزاد وغیرجانبدار رہتے ہوئے فرائض منصبی کی ادائیگیوں کو بغیر کسی دباو کے بطریق احسن و موثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے،آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ متعلقہ ایریاز کا وزٹ کریں اور مختلف کمیونٹیز سے ملاقات کرکے انکے مسائل کے حل کے حوالے سے اپنی تمام ترپیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لائیں اور اس کے تناظر میں باقاعدہ کیریئر پلان ترتیب دیں،انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز کی تقرریوں وتبادلوں کے عمل میں میرٹ اور اہلیت اور کارکردگی کو پرکھتے ہوئے مجموعی اقدامات اٹھائیں تاہم ضروری ہے کہ جملہ اقدامات میں مفاد عامہ کا خاص خیال رکھا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کارکردگی میں اضافے کے لیئے ضرورت اس امر کی ہے کہ علاقوں کی سطح پر کمیونٹی پولیسنگ کو ناصرف فروغ دیا جائے بلکہ تمام تر راست اقدامات میں دیانت داری اور سنجیدگی کو ترجیح بھی دی جائے،ڈاکٹرسیدکلیم امام کا کہنا تھا کہ علاقوں میں آباد لوگوں کے مسائل سنیں اور اپنے کردار اور عمل سے ایک ایسا تاثر اجاگر کریں کہ جو عوام اور پولیس کے مابین دوستانہ ماحول کے فروغ اور پائیدار رابطوں کا سبب بنے کیونکہ جرائم کے خلاف جاری جنگ میں اگر نمایاں کامیابیاں چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ قانون پسند شہریوں کا ہر ہر پلیٹ فارم پر احترام کیا جائے۔
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.