وفاقی وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ

منگل 16 اکتوبر 2018 00:03

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ کیا اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رینجرز ہیڈکوارٹرز پہنچنے کے بعد وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے یاد گارِ شہدا پر پھولوں کی چادرچڑھائی۔ اس موقع پر وفاقی وزیرمملکت برائے داخلہ کو سندھ میں امن وامان بالخصوص کراچی آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیرمملکت برائے داخلہ نے کراچی میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن وامان کے قیام کے لیے رینجرز کی قربانیوں اور کاوشوں کو سراہا۔