فیصل آباد ،ْڈمپر اور کار میں تصادم، دو پولیس اہلکار جاں بحق ،ْدو زخمی

منگل 16 اکتوبر 2018 14:33

لفیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) فیصل آباد کے علاقہ جڑانوالہ لاہور روڈ پر ڈمپر اور کار کے تصادم میں ایس ایچ او سمیت دو پولیس اہلکار جاں بحق ،ْ دو شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جڑانوالہ سے لاہور روڈ پر پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثہ میں ڈمپر کی ٹکر لگنے سے کار میں آگ لگ گئی جس سے کار میں سوار پولیس سب انسپکٹر عطااللہ، اے ایس آئی جاوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے ،ْ دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل منتقل کردیا گیا۔پولیس ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں ،ْ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔