گورنر سندھ کی جانب سے فخر عالم اور ان کی ٹیم کا ایئرپورٹ پر استقبال
فخر عالم نے پاکستانی پرچم تھامے پوری دنیا کے چکر لگا کرپوری قوم کا سر فخرسے بلند کردیا،عمران اسماعیل فخر عالم نے امریکہ کی ریاست فلوریڈا سے 10 اکتوبر2018 ء سے دنیا کا چکر لگانے کی مہم شروع کی
منگل 16 اکتوبر 2018 20:16
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت ، وزیر اعظم پاکستان اور پوری قوم کی طرف سے میں ، فخر عالم کو مبارک باد پیش کرتاہوں کیونکہ پوری قوم کے لئے یہ مشن ایک اعزاز کی بات ہے ، آج پوری دنیا میں فخر پاکستانی پرچم تھامے جارہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنے وطن کے لئے اسی جذبہ کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے یہ وطن سے والہانہ محبت کا اظہار ہے ، فخر عالم نے یہ بات ثابت کردی ہے ایک تنہا شخص بھی پوری قوم کا سر فخر سے بلند کرسکتاہے اور یہی بات وزیر اعظم پاکستان بھی کہتے ہیں عزم ، ہمت اور جذبہ سے کسی بھی کام کو پایہء تکمیل تک پہنچایا جا سکتاہے ، انسان کوشش ہی کرسکتا ہے لیکن برکت اللہ تعالیٰ کی ذات نے دینی ہوتی ہے ۔ اس موقع پر فخر عالم نے کہا کہ میں اس سے قبل بھی دنیا کے مختلف ممالک سے پاکستان آتا رہا ہوں لیکن آج جب میرا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو میرے دل میں عجیب سے احساسات ابھرنے لگے جو اس سے قبل کبھی نہیں ہوئے ، پوری دنیا کا چکر لگانے کا مقصد وطن عزیز کا نام روشن کرنا ہے اور اس کاوش میں میری حوصلہ افزائی کرنے پر میں صدر مملکت ، وزیر اعظم ،گورنرسندھ، سول ایوی ایشن اتھارٹی ، پاکستان ایئر فورس اور میڈیا کا تہہ دل سے شکر گذار ہوں۔#مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.