لیگی حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ہمارے پاس سخت فیصلوں کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،علی محمد خان

منگل 16 اکتوبر 2018 23:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا کہ نیب پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہے،ن لیگ جس حالت میں خزانہ خالی چھوڑ کر گئی ، حکومت کے پاس سخت فیصلے نہ لینے کے علاوہ اور کیا آپشنز تھی اگر ن لیگی حکومت نے اتنی بجلی بنا دی تھی تو نئی حکومت کو مہنگی کیوں کرنا پڑ رہی ہے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتیں بڑھانا حکومت کا کام نہیں ہے،جس حالت میں مسلم لیگ ن کی حکومت خزانہ خالی چھوڑ کے گئی ہے،اس حالت میں اگر ہم آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے تو اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ تھا ہمارا بجلی کا سسٹم اتنا کمزور ہے کہ 22 ہزار میگا واٹ سے زیادہ بجلی اٹھا ہی نہیں سکتا ،ماضی کی حکومت نے بہت بڑا ظلم اور انتہائی مجرمانہ کردار ادا کیا وہ پاور جنریشن کے نام پر ان چیزوں کی طرف گئے اور اپنا نام بنانے اور فیتے کاٹنے کے لئے افتتاح کرتے رہے،لیکن جنریشن لائن پر انویسٹ نہیں کیا گیا ، اگر آج 30 ،بتیس ہزار میگا واٹ اگر چلے بھی تو ٹرانسمیشن لائن میں اتنا دم نہیں ہے کہ اتنی بجلی چلا سکے ،ن لیگ کی حکومت نے ٹرانسمیشن لائن میں انویسٹ نہیں کیا کیونکہ ان میں فیتہ نہیں کٹتا تھا ،ہم اس سارے سسٹم کو ٹھیک کر رہے ہیں لیکن کیا کوئی ن لیگ سے بھی اس حوالے سے پوچھے گا کہ نہیں ۔

(جاری ہے)

علی محمد خان نے مسلم لیگ ن کی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف تین بار اقتدار میں آئے لیکن ملک کا ایک ادارہ بھی ٹھیک نہ کر سکے۔وزیر مملکت علی محمد خان کا کہنا تھا کہ کوشش انسان کرتا ہے، ہم ملک کے حالات بہتر کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ 10-18/--486