خیرپور کے قریب دو مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق، تین زخمی

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:55

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) خیرپور کے قریب دو مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق تین زخمی تفصیلات کے مطابق خیرپور کے تھانہ ٹنڈومستی کی حدود قومی شاہراہ پر کار اور ٹرالر میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار عمر خان خانزادہ اور گل زمان موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد شدید زخمی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے زخمیوں اور نعشوں کو سول اسپتال خیرپور منتقل کیا پولیس کے مطابق حادثے کا شکار کار کراچی سے سکھر جارہی تھی جاں بحق دونوں افراد کا تعلق سندھ پولیس سے ہے جو کسی ضروری کام سے سکھر جارہے تھی کہ ٹنڈومستی کے قریب حادثہ پیش آ گیا پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرکے حادثے کا شکار دونوں گاڑیاں اپنی تحویل میں لے لی ہیں ادھر قومی شاہراہ پر موٹر سائیکلوں کی ریسنگ کے دوران موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 32سالہ نوجوان دلبر حسن شنبانی موقع پر جاں بحق ہو گیا نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا آخری اطلاعات تک دونوں حادثات کے مقدمہ درج نا ہو سکے