Live Updates

وزیراعظم اورچیئرمین نیب کی خفیہ اور سرعام ملاقاتوں سے انتقامی کارروائی کاتاثرملتاہے، بلاول بھٹو زرداری

پریس کانفرنس میں آزاد اداروں کو کھلے عام دھمکیاں دی جاتی ہیں، ایسے میں اگلے دن کوئی تبدیلی ہو تو ظاہر ہے شک پیداہوتاہے

جمعہ 19 اکتوبر 2018 00:05

وزیراعظم اورچیئرمین نیب کی خفیہ اور سرعام ملاقاتوں سے انتقامی کارروائی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اورچیئرمین نیب کی خفیہ اور سرعام ملاقاتوں سے انتقامی کارروائی کاتاثرملتاہے، پریس کانفرنس میں آزاد اداروں کو کھلے عام دھمکیاں دی جاتی ہیں، ایسے میں اگلے دن کوئی تبدیلی ہو تو ظاہر ہے شک پیداہوتاہے، پاکستان تحریک انصاف تحریک انتقام بننے کی کوشش کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سانحہ کارساز کی برسی کے موقع پر کارساز پہنچے جہاں انہوں نے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جب بلاول بھٹو سے نیب کی کارروائیوں کے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ جب ملک کے وزیراعظم اور وزیر نیب کے بڑے لوگوں سے خفیہ ملاقاتیں کریں اور وزیراعظم سرعام پریس کانفرنس میں نیب کو دھمکی دیں اور اگلے دن کوئی تبدیلی ہو تو شک پیدا ہوگا، حکومت کے رویئے سے نظر آتا ہے کہ یہ تحریک انصاف اب تحریک انتقام کی سیاست کی کوشش کررہی ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم نے انتقامی سیاست کو پیچھے چھوڑا تھا، اپوزیشن لیڈر کو ضمنی الیکشن سے چند دن پہلے اس طرح گرفتار کیا جاتا ہے تو شک پیدا ہوتا ہے، جب سیاسی کیس بنائے جاتے ہیں اور قانونی طریقہ استعمال نہیں کیا جاتا تو ہر سیاسی جماعت اور دیکھنے والا اس کو انتقامی سیاست کا نام دیتا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ معاشی سطح پر ملک کو بہت نقصان پہنچایا گیاہے، عوام ڈوب رہی ہے، حکومت نے عوام کو ریلیف دینا تھا، جس طرح کے معاشی فیصلے ہورہے ہیں اس سے عوام کو تکلیف ہورہی ہے، سیاسی اور معاشی سطح پر حکومت ناکام نظر آرہی ہے۔ سانحہ کارساز کی تفتیش سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز سے لے کر آج تک نہ صرف ہمارے بلکہ دیگر شہدا کو بھی اب تک انصاف نہیں ملا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات