خاکی پولیس نے بھیر کنڈ سرکٹی نعش کیس کے قاتل سگے بہن بھائی نکلے، ملزمان نے اپنا جرم قبول کر لیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:50

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) خاکی پولیس نے بھیر کنڈ سرکٹی نعش کیس کے قاتل سگے بہن بھائی نکلے، ملزمان نے اپنا جرم قبول کر لیا، پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا، دوسری بڑی کارروائی میں جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے عناصر کو پولیس نے گرفتار کر کے چار لاکھ 35 ہزار کی کرنسی برآمد کر لی، ملزمان کو جیل روانہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ خاکی میں ڈی ایس پی مانسہرہ بشیر خان نے پریس کانفرنس کے دوران دو اہم کارروائیوں کے بارے میں بتایا جن میں بھیرکنڈ میں چھ ماہ قبل بے دردی سے ذبح کئے جانے والے شخص محمد ارشاد کے قاتل سگے بہن بھائی شازیہ مزمل اور ریاض مزمل بھیرکنڈ نکلے جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، نادرا کے ریکارڈ پر ملزمان کو ٹریس کر لیا گیا۔ ملزمان وقوعہ کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔ ایس ایچ او شفیق الرحمن اور وحید مراد نے تفتیش کر کے بالآخر گرفتار کر لیا۔ دوسری طرف ایس ایچ او شفیق الرحمن نے ضلع تورغر سے جعلی کرنسی لیکر آنے والے دو نوسر باز رئوف ولد جواد خان اور افسر خان ولد نوروز خان ساکنان تورغر کو چار لاکھ 35 ہزار روپے جعلی کرنسی سمیت دھر لیا۔