نون لیگ والوں نے غنڈہ گردی سے رسوائی کمائی، فیاض الحسن چوہان

اورنج لائن اور میٹرو ٹرین ٹھیکوں کی تحقیقات کی جائیں گی ،علیم خان اور وزیر اطلاعات کا اظہار خیال

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:31

نون لیگ والوں نے غنڈہ گردی سے رسوائی کمائی، فیاض الحسن چوہان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نون لیگ والوں نے غنڈہ گردی سے رسوائی کمائی، اسپیکر باعث احترام ہیں، کچھ ممبرز سپیکر اسمبلی کی عزت نفس مجروح کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سپیکر اسمبلی ہمارے لئے باعث احترام ہیں، وہ عوام کے ووٹوں سے سپیکر بنے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا حبیب جالب کی بیٹی کا وظیفہ حمزہ شہباز کی حکومت میں بند ہوا تھا، وہ وظیفہ کیلئے درخواست دیں گی تو ضرور انہیں وظیفہ دیں گے۔ادھر صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ احتجاجی تھوڑی دیر بیٹھ جاتے تو منابھی لیتے، میں نے 10 سال اپوزیشن میں رہ کر ان کا مقابلہ ادھر کیا، ہم مربوط بلدیاتی نظام دیں گے۔ انہوں نے کہا اورنج لائن اور میٹرو ٹرین دونوں چلیں گی، ان کیلوٹ مار کی وجہ سے سبسڈی ختم کرنی پڑی، دونوں ٹھیکوں کی تحقیقات کی جائیں گی