استوار،برف باری میں پھنسے غیرملکی سیاح سمیت12افرادکوریسکیوکرلیاگیا

ریسکیو آپریشن میں پاک فوج ، مقامی رضاکار و ں اور کوہ پیماؤں نے حصہ لیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:00

استور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) شدید برفباری کے باعث دیوسائی میں پھنسنے والے ایک غیر ملکی سیاح سمیت 12افراد کوریسکیو آپریشن کے ذریعے سکردو پہنچادیا گیا۔ ریسکیو آپریشن میں پاک فوج ، مقامی رضاکار و ں اور کوہ پیماؤں نے حصہ لیا ، کچھ افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکردو لایا گیا بعض افراد کو گاڑی میں بٹھا کر سکردو پہنچادیا گیا تمام افراد شدید برفباری اور شدید بارش کے باعث2روز قبل دیوسائی میں پھنس گئے تھے اور ان سے رابطہ منقطع ہو گیاتھا جوں ہی ملکی وغیر ملکی سیاحوں سمیت ان کے ساتھ جانے والے افراد کے دیوسائی میں پھنسنے کی خبر سامنے آئی تو انتظامیہ حرکت میں آگئی اور پاک فوج کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا جو کامیاب ہو گیا اور تمام لوگوں کو سکردوپہنچایا گیا کمشنر بلتستان ڈویژن حمزہ سالک نے کہاہے کہ ریسکیو آپریشن میں پاک فوج سمیت مختلف اداروں کے لوگوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے جوانوں کا جذبہ بھی دیدنی تھا تمام اداروں کی بروقت کوششوں سے بارہ افراد کو دیوسائی سے بحفاظت نکالنے میں ہم کامیاب ہو گئے ،ڈپٹی کمشنر سکردو نوید احمد نے کہاکہ ریسکیو آپریشن کی کامیابی کے لئے پاک فوج نے بڑا کردارادا کیا۔ آپریشن کیلئے تین مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی گئی تھیں پھنسنے والے تمام افراد محفوظ تھے اور انہیں آپریشن کے ذریعے سکردو پہنچایا گیا ہے سکردو پہنچنے والے افراد نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں بحفاظت سکردو پہنچانے پر فوج اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں دیوسائی میں شدید برفباری کے باعث ہم پھنس گئے تھے اور سنگین مشکلات پیش آرہی تھیں دریں اثنا ء فورس کمانڈر گلگت بلتستان خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرتے رہے انہیں ساتھ پاکر جوانوں کے حوصلے اور بھی بلند ہوئے۔

استور سے صوبائی وزیر بلدیات رانا فرمان ڈپٹی کمشنر ولی خان ڈی ایف او وائلڈ لائف دیوسائی اکرم ، ڈی ایس پی محمد شیرین ،چیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر غلام عباس ایکسین بی اینڈ آر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیم نے مشینری کے ساتھ سڑک کو صاف کرتے ہوئے دویوسائی شیو سر تک پہنچے تو اطلاع ملی کہ سکردو سے محکمہ ورکس کی ٹیم اور پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیم نے کالاپانی پہنچ کر تمام لوگوں کو ریسکیو کیا جبکہ غیر ملکی سیاح اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے نجی کمپنی کے منیجر کو بھی ہیلی کاپٹر کے زریعے سکردو پہنچادیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیر بلدیات فرمان علی نے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں جہا ں جہاں پر اچانک قبل از وقت برفباری کی شدت کی وجہ سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں ان کی مشکلات میں کمی لانے کے لیے سنجیدہ اقدمات اٹھا رہی ہے۔ اس سلسلے میں پوری ضلعی انتظامیہ سمت دیوسائی میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کے لیے دیوسائی میں موجود ہیں۔