Live Updates

حکومت 6 ہفتوں میںناکام ہوچکی ،حکومت چلتی نظر نہیں آتی ،

مریم نواز میں قائدانہ صلاحتیں ہیں، ملکی سیاست سے نواز شریف کا کردار ختم نہیںہو سکتا،نجی ٹی وی سے گفتگو شیخ رشید اور فواد چوہدری کو مسخرے قرار دے دیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت 6 ہفتوں میںناکام ہوچکی ،حکومت چلتی نظر نہیں آتی ، مریم نواز میں قائدانہ صلاحتیں ہیں ملکی سیاست سے نواز شریف کا کردار ختم نہیںہو سکتا،انہوں نے شیخ رشید اور فواد چوہدری کو مسخرے قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے بطور اپوزیشن تعمیری کردار ادا کرنا ہے تحریک انصاف کی حکومت 6 ہفتوں میں ناکام ہو چکی ہے اس کی وجہ متنازعہ انتخابات ہیں ، مجھے حکومت چلتی نظر نہیںآ رہی دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی ہمارے ساتھ ہیں ہم گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہمارا بیانیہ وہی ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے یہ حقیقت ہے کہ نواز شریف کو پارلیمانی سیاست سے الگ کر دیا گیا لیکن ووٹر آج بھی نواز شریف کے ساتھ ہیں، مریم نواز ، سیاست میں واپس ا ٓنے کا فیصلہ خود کریں گے انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو کسی بات کا علم نہیں میں پٹرولیم کا وزیر رہ چکا ہوں میری زمہ داری ہے جس نے اس سے متعلق سوال چوچھنا میں جواب دوں گا میرے متعلق مہنگی بجلی بیچنے سے متعلق الزام بے سروپا ہیں اس بارے میں تمام دستاویزات موجود ہیں شیخ رشید اور فواد چوہدری مسخرے ہیں ہمارے دور میں گوادر منصوبے کا کام ہوا ایئر پورٹ بنے ، میں نے اپنے دور حکومت میں 4 پریس کانفرنسز کیں کسی نے بحت کرنی ہے تو میڈیا یا اسمبلی کا پلیٹ فارم حاضر ہے بے بنیاد الزامات سے کچھ نہیں ہوتا، موجودہ حکومت کی کوئی معاشی پالیسی نہیں ہے جبکہ ہمیں بجلی ، بد امنی اور دیگر بحران ورثے میںملے تھے مریم نواز کے لئے لوگوں کے دل میں عزت عزت موجود ہے اور وہ پارٹی لیڈر شپ کے لئے بھی لوگوں کا انتخاب ہو سکتی ہیں سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے سول ملٹری تعلقات میں بہتری کیلئے کام کیا ملٹری کا سیاست میں کردار رہاہے ہم نے اس کردار کو ختم کرنا ہے میں شخصیات یا واقعات کی بات نہیں کر رہا جس خرابی کو پیدا ہونے میں عشرے لگے ہیں اس کے خاتمے میں بھی وقت لگے گا معاملات بات چیت سے حل ہوتے ہیں آئین میںعدلیہ قانون ساز اداروںاور ملٹری سمیت ہر ادارے کا کردار متعین ہے اگر معاملات طے نہیں ہوتے تو اتفاق رائے سے آئین میں تبدیلی نہیں کرسکتا جب بھی آئین کے کے متعین کردہ کردار سے بڑھ کر کام کیا جائے گا تو ملک آگے نہیں بڑھے گا ، شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز سمیت سب کا بیانیہ یہی ہے کہ ملک کو آئین کے تحت آگے لے کرچلیں ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات