بورے والا، سانحہ کار ساز کے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:19

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری کامران یوسف گھمن کے آفس کے بلاک میں سابق وزیراعظم شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی( سانحہ کار ساز کراچی) ریلی پر خودکش حملہ کے نتیجہ میں شہید ہونے والے پیپلزپارٹی کے جیالوں اور کارکنوں کی روح کو ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی، دعائیہ تقریب میں پیپلز لیبر بیورو کے سابق ضلعی صدر صدیق بھلر، با با غلام حیدر جٹ،کیپٹن (ر) محمد اسماعیل،چوہدری فیاض عظیم،سردار علی بھٹی چوہدری ضیاالرحمان گر یوال ،مرزا شکیل، محمد عاشق ،محمد امین،،ملک صغیر انجم، بدر منیر شاہ ، محمد اکرم ، حاجی محمد اکرم کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری کامران یوسف گھمن نے دعائیہ تقریب سے خطاب کیا جبکہ تقریب کی صدارت نعمان رشید نے کی۔