Live Updates

پاکستان اب سعودی عرب کی ضرورت بن چکا ہے

پچھلے کچھ دنوں میں سعودی عرب میں ایسا واقعہ پیش آیا ہے کہ اب وہاں حالات بدل گئے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 21 اکتوبر 2018 14:56

پاکستان اب سعودی عرب کی ضرورت بن چکا ہے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-21 اکتوبر 2018ء) :پاکستان اب سعودی عرب کی ضرورت بن چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کی جب پہلے سعودی حکام سے ملاقات ہوئی تھی اس وقت سعودیہ میں حالات کچھ اور تھے۔تب انہوں نے پاکستان کی مالی مدد کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

میری اطلاعات کے مطابق سعودیہ نے پاکستان سے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جو پائپ لائن معاہدہ ہے کیا گیا ہے اسے ختم کیا جائے۔لیکن پچھلے کچھ دونوں میں سعودی عرب میں ایک اہم واقعہ ہوااس کے بعد اب سعودی عرب کے حالات بدل گئے ہیں اور اب پاکستان سعودی عرب کی ضرورت بن گیا ہے۔بس دیکھنا یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان وہاں جا کر اپنا کیس کیسے پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے ہم نے آئی ایم ایف کو ایک مذاق بنا لیا ہے۔قرضہ لینا بری بات نہیں ہے۔بلکہ قرضہ لے کر اسے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کرنا چاہئیے۔عمران خان کو اب ماضی کا رونا رونے کی بجائے کچھ اچھی پالیسیاں بنانی چاہئیے۔عمران خان کو بغیر انتظار کیے آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہئیے۔خیال رہے  وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں ہونے والی ایک بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان تو بڑے بڑے ممالک اور بڑے بڑے سرمایہ کاروں کو خود اس کانفرنس میں مدعو کر رہے ہیں اور ان ممالک اور سرمایہ کاروں کو دعوت دی جائے گی کہ وہ آ کر سعودی عرب میں سرمایہ کاری کریں۔ اس حوالے اہم ترین خبر یہ ہے کہ یہ کانفرنس ایسے وقت میں سعودی عرب میں منعقد ہونے جارہی ہے جبکہ مغربی دنیا کے بیشتر ادارے اور ممالک اس کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

تاہم موجودہ حالات میں وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو سعودی عرب کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں اور اس کے علاوہ بھی سعودی حکام سے ملاقات کریں تاکہ وہ معاملات جو گزشتہ دورے میں نامکمل رہ گئے تھے ان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات