Live Updates

حکومت کا ملک بھر میں غربت مٹا ئوپروگرام شروع کرنے کا فیصلہ ،عمران خان آئندہ ہفتے پروگرام کا اعلان کرینگے

وزیراعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ،ملک کی معاشی صورتحال کو ہر صورت میں مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

اتوار 21 اکتوبر 2018 16:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں غربت مٹا ئوپروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا،آئندہ ہفتے غربت مٹائو پروگرام کا اعلان کریں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہواجس میں سینیٹر فیصل جاوید،افتخار درانی سمیت دیگر اہم رہنمائوں سے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران غربت مٹا ئوپروگرام شروع کرنے سے متعلق گفتگو کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے ملک کی معاشی صورتحال کو ہر صورت میں مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے غربت مٹا ئوپروگرام کا آغاز کریں گے۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب اور چین سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے حکومتی کارگردگی اور سو روزہ پلان کا بھی جائزہ لیا۔پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے قبل غریب افراد کے لیے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا جس کے لیے اقتدار میں آنے کے فوری بعد کام شروع ہو گیا۔ 10اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا اور اب حکومت نے ملک بھر میں غربت مٹا ئوپروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ غریبوں کے مسائل دور کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات