پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد (آج )دوپہر شروع ہوگا

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج ( پیر) کے روز دوپہر دو بجے شروع ہوگا ۔ اجلاس میں بجٹ پر عام بحث کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چھ اراکین اسمبلی کے ایوان میں داخلے پر پابندی کیخلاف اجلاس کا حصہ بننے کی بجائے احتجاج کا سلسلہ جار ی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم آج حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات بھی متوقع ہیں ۔