چودھری نثار علی خان کا سیاست میں واپسی کا فیصلہ
سابق وفاقی وزیر رانا تنویر سے ملاقات کی، سیاسی امور پر تبادلہ خیال ، جلد سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے
سمیرا فقیرحسین پیر 22 اکتوبر 2018 14:55
(جاری ہے)
چودھری نثار علی خان کی وطن واپسی پر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی جیتی ہوئی نشست پر حلف اُٹھائیں گے اور عملی سیاست میں حصہ لیں گے۔
واضح رہے کہ چودھری نثار علی خان نے پارٹی قیادت سے اختلافات کی وجہ سے آزاد حیثیت میں عام انتخابات 2018ء میں حصہ لیا تھا۔ عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار علی خان نے پارٹی قیادت کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔چودھری نثار علی خان نے عام انتخابات 2018ء میں چار نشستوں سےحصہ لیا جس میں دو نشستیں قومی اسمبلی جبکہ دو صوبائی اسمبلی کی تھیں۔ چودھری نثار علی خان کو قومی اسمبلی کی دو نشستوں این اے 59 اور این اے 63 سے اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 12 سے شکست کا سامنا ہوا، جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 سے چودھری نثار علی خان کامیاب قرار پائے لیکن چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں اُٹھایا اور نہ ہی اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ چودھری نثار علی خان لندن میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقیم ہیں اور وہیں رہیں گے لیکن 14 اکتوبر کو چودھری نثار علی خان کی وطن واپسی نے سیاسی پنڈتوں کے تمام اندازے غلط ثابت کر دئے۔لندن سے وطن واپسی سے قبل چودھری نثار علی خان نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی تھی۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں چودھری نثار علی خان مسلمم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے بھی ملاقات کریں ، ملاقات میں بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت کے ساتھ ساتھ چودھری نثار علی خان اپنے رویے اور بیانات کے لیے نواز شریف سے معذرت بھی طلب کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں احتجاجی مظاہرے، پولیس افسر ہلاک
-
پہلا ڈریسڈن انٹرنیشنل پیس پرائز بعد از مرگ ناوالنی کے لیے
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
-
سائنسی تحقیق میں فراڈ کا بڑھتا ہوا رجحان
-
یورپی گیتوں کا مقابلہ یورو وژن، امسالہ فاتح سوئس فنکار نیمو
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
-
سزائیں
-
شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد حملوں میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید
-
شمالی وزیرستان میں دو خونریز حملے، سات سکیورٹی اہلکار ہلاک
-
جرمنی ایک نئی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تیار؟
-
معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.