آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، خطے کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 22 اکتوبر 2018 20:46

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، خطے ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور نے ملاقات کی جس میں خطے کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی ناظم الامور پال جونز نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال بشمول افغانستان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔