Live Updates

علیم خان کرپشن کیخلاف لازوال جدوجہد اور جنگ میں عمران خان کے ہر اول دستے کے دیرینہ سپاہی ہیں،فیاض الحسن چوہان

ہمیشہ پارٹی ڈسپلن کو مقدم رکھا ۔ان کی طرف سے کسی بھی پارٹی رہنما یا کارکن کو نظر انداز کرنے بارے سوچا بھی نہیں جا سکتا وزیر اعلی اور سینئر صوبائی وزیر کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ موجود ، کسی قسم کے اختلافات کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا، علیم خان کو دفتر خالی کرنے کی خبریں من گھڑت ،بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں،بیان

پیر 22 اکتوبر 2018 22:18

علیم خان کرپشن کیخلاف لازوال جدوجہد اور جنگ میں عمران خان کے ہر اول ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کی لازوال جدوجہد اور جنگ میں وزیراعظم عمران خان کے ہر اول دستے کے دیرینہ سپاہی ہیں جنہوں نے ہمیشہ پارٹی ڈسپلن کو مقدم رکھا ہے۔ان کی طرف سے کسی بھی پارٹی رہنما یا کارکن کو نظر انداز کرنے بارے سوچا بھی نہیں جا سکتا۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ موجود ہے ۔دونوں رہنمائوں کے مابین کسی قسم کے اختلافات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا لہذاوزیراعظم عمران خان کی جانب سے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کو 90شاہراہ قائداعظم پر واقع دفتر خالی کرنے کی خبریں من گھڑت ،بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مذکورہ عہدیدار سینئر وزیر سے ملاقات کے لئے آئے ہی نہیں اگر وہ ملاقات کے لئے تشریف لاتے تو ان کی سینئر وزیر سے ضرورملاقات ہوتی۔سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان سمیت صوبائی کابینہ کے تمام ارکان مکمل طور پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو جوابدہ ہیں اور وزیراعلی کے متوازی سیکرٹریٹ چلانے کے حوالے سے تمام باتیں مبالغہ آرائی پر مبنی ہیں۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی ارشد داد کے سینئر صوبائی وزیر سے رابطے اور ان کی طرف سے ملاقات کا وقت نہ دیئے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔حکومتی اداروں یا رہنمائوں کے درمیان افہام وتفہیم کی کوئی کمی نہیں ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ دراصل افواہ ساز عناصر موجودہ حکومت کے خلاف اس قسم کے شوشے چھوڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینئر وزیر عبدالعلیم خان ، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے ویژن اور ریفارمز ایجنڈے کی تکمیل کے لئے سرگرم ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات