Live Updates

وزیراعظم کے بعد پاک فضائیہ کےسربراہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورکی سعودی عرب آمد

سعودی فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی،ایئرچیف مارشل مجاہدانور نے سعودی ہم منصب سے ملاقات کی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 23 اکتوبر 2018 19:22

وزیراعظم کے بعد  پاک فضائیہ کےسربراہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورکی سعودی ..
ریاض(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-23 اکتوبر 2018ء) : وزیراعظم کے بعد پاک فضائیہ کےسربراہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورکی سعودی عرب پہنچ گئے جہاں انکا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔پاک فضائیہ کےسربراہ نے سعودی فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی اور سعودی فضائیہ کے ہیڈکواٹر کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان گزشتہ روزسعودی عرب پہنچ چکے جہاں انہوں نے آج بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی اور سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کار کی دعوت دی جس میں بڑے پیمانے پر سعودی سرمایہ کاروں کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے بڑے بڑے ممالک اور بڑے بڑے سرمایہ کاروں کو خود اس کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے اورمذکورہ کانفرنس میں ان ممالک اور سرمایہ کاروں کو دعوت دی جائے گی کہ وہ آ کر سعودی عرب میں سرمایہ کاری کریں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے ساتھ اس وفد میں شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، مشیر تجارت عبدالرزاق داود سیمت متعدد اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

تازہ ترین خبر کے مطابق وزیر اعظم کے بعد پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہدانور بھی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جہاں انکا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ایئرچیف مارشل مجاہدانور نے سعودی رائل فورسز کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں سعودی فضائیہ کے دستے نے ایئرچیف مارشل مجاہدانور کو سلامی دی۔اس موقع پر انہوں نے اپنے سعودی پم منصب سے ملاقات کی ۔اس ملاقات میں دو طرفہ امور کے علاوہ باہمی دلچسپئ کے امور اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔سعودی کمانڈو نے پاکستان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار بھی کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات