پناسیہ ہیلتھ کیئراینڈ ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بدھ 24 اکتوبر 2018 14:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2018ء) پناسیہ ہیلتھ کیئراینڈ ریسرچ سینٹر لاہور کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ بمقام ڈیرہ رانا کامران سجاد مُدکے نزد نتھے خالصہ لگایا گیا جس کا افتتاح معروف سیاسی رہنما رانا کامران سجاد ( چیئر مین یو سی 112) نے کیا ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا کامران سجاد نے کہا کہ دکھی اور لاچار انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے آئندہ بھی دکھی اور لاچار انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔

فری میڈیکل کیمپ میں پروفیسر ڈاکٹر ذو الفقار ایس قریشی ریڈیالوجسٹ ، پروفیسر ڈاکٹر امجد محمود کارڈیالوجسٹ ، پروفیسر ڈاکٹر سہیل ( ماہرِ امراض جگرو معدہ ) ، ڈاکٹر عابد نذیر ( ماہرِ امراض مثانہ و گردہ ) ڈاکٹرسمیرا عارف (گائنا کالوجسٹ ) ، ڈاکٹر شہزادی فاطمہ علی(گائنا کالوجسٹ ) ، ڈاکٹراقصیٰ لطیف (گائنا کالوجسٹ ) ، ڈاکٹرحریم زہرہ (گائنا کالوجسٹ ) ، ڈاکٹررفعت عرفان (گائنا کالوجسٹ ) ،ڈاکٹربلال احمد ( ماہرامراض ہڈی جوڑ) اور ڈاکٹر فہد قریشی ( ماہرِ امراض چشم) پر مشتمل میڈیکل بورڈدور دراز علاقوں سے آئے ہوئے اور مختلف امراض میں مبتلا 400سے زائد مریضو ں کا فری چیک اپ،الٹرا ساؤنڈ کیا گیااورمشورہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

فری میڈیکل کیمپ آرگنائزرز میں ڈاکٹر بلال احمد ، ایچ ڈاکٹر محمد افضل میو اور پناسیہ ہیلتھ کیئر سینٹر سرپرست حاجی محمد انور شامل ہیں یاد رہیں کہ اس فری میڈیکل کیمپ تمام میڈیکل یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات خصوصی طور پر شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :