پنجاب میں غریب کو پھر سے سستی روٹی ملے گی

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بھی سستی روٹی اسکیم کے لیے فنڈز مختص کر دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 31 اکتوبر 2018 15:41

پنجاب میں غریب کو پھر سے سستی روٹی ملے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اکتوبر 2018ء) : حکومت کی سستی روٹی کے حوالے سے سابق حکومت پر تنقید ہوائی ثابت ہوئی،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بھی سستی روٹی اسکیم کے لیے فنڈز مختص کر دئیے۔حکومت نے ملازمین کے اخراجات کے لیے 70لاکھ 96ہزار روپے مختص کر دئیے۔عثمان بزدار نے سستی روٹی اسکیم میں صرف الاؤنسز کی مد میں 31 لاکھ 80ہزار مختص کر دئیے۔

خیال رہے سستی روٹی کا آغاز 2008ء میں رمضان المبارک کے مہینے میں کیا گیا تھا اور اس کا چئیرمین حنیف عباسی کو بنایا گیا تھا۔سستی روٹی اسکیم بند کرنے سے متعلق محکمہ انڈسٹریز نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کی تھی۔لیکن سیکرٹری خزانہ پنجاب نے سمری پر اعتراض لگا دیا۔تحریک انصاف ماضی میں ن لیگ پر سستی روٹی اسکیم کے حوالے سے تنقید بھی کرتی رہی ہے۔

(جاری ہے)

مئی کے مہینے میں پاکستان تحریک انصاف نے آشیانہ ہاؤسنگ، سستی روٹی، میٹرو اور اورنج ٹرین سمیت چھپن کمپنیوں کے معاملات اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ قومی احتساب بیورو سے ان تمام معاملات میں اربوں کی کرپشن کا نوٹس لے اور کارروائی کرے۔تحریک انصاف نے تب کہا تھا کہ ہ پنجاب میں فلاپ سستی روٹی سکیم 5سال سے بند ہے لیکن بجٹ میں آج بھی فنڈز مختص کرنا اور ان کا استعمال قومی دولت کا ضیاع ہے عوام کو 2روپے والی سستی روٹی تو نہ مل سکی لیکن قومی خزانہ کے اربوں روپے تندوروں میں جھونک دیئے گئے اور اب حکمران سستی روٹی ناکام سکیم کا نام لینا بھی اپنی توہین سمجھتے ہیں ۔

انہو ں نے کہاکہ بوگس تندور سرکاری دستاویزات میں ظاہر کرکے انہی کے نام پر کروڑوں روپے کا آٹا تقسیم کیا گیا جب سستی روٹی سکیم پراجیکٹ ناکام ہونے کے بعد بند ہوا تو کچھ عرصہ بعد ہی آڈٹ رپورٹ آئی اور تقریباً70ارب روپے کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی غریب کے حق کو مال غنیمت جان کر لوٹا جارہا ہے۔ اس سکیم کے بینکوں کو واجب الادا16ارب کے عوض بھی کروڑوں روپے کا سود دیا جارہا ہے ۔سستی روٹی سکیم کے تحت کھولے گئے تندوروں میں30فیصد کا سرے سے وجود ہی نہ تھا۔قوم کا اربوں روپے اس نام نہاد سکیم میں ضائع کردیا گیا۔ حکمرانو ں کی چا لو ں کو عوام سمجھ چکے ہیں عوام تحریک انصا ف کی طر ف دیکھ رہی ہے عوام کے تحریک انصا ف کے سا تھ کھڑے ہو نے پرسیا سی اداکار پر یشان ہیں۔